بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

میسیج کے ذریعے قسم كا انعقاد کرنا


سوال

ایک شخص نے اپنے ایک دوست کو میسیج میں لکھا کہ "خدا کی قسم جب تک آپ خود اس بات کا اقرار نہیں کروگے اس وقت تک میں آپ سے بات نہیں کروں گا سوائے ہمارے مدرسہ کی بات کے" اب میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ جس بات کو مدنظر رکھ کر اس نے قسم والا میسیج کیا ہے وہ بات نہ ہونے تک اگر وہ  بات کرے،تو کیا وہ حانث ہوجائےگا یا نہیں اور جو قسم والے الفاظ اس نے میسیج میں لکھا ہے زبان سے نہیں کہا،  تو اس کا جواب کیا ہوگا؟

جواب

واضح رہے کہ جس طرح زبان سے تکلم کرنے سے قسم منعقد ہوتی ہے اسی طرح میسیج وغیرہ لکھنے سے بھی منعقد ہوجاتی ہے۔

صورتِ مسئولہ کے مطابق  جس شخص نے اپنے دوست کو میسیج میں لکھا کہ" خدا کی قسم جب تک آپ خود اس بات کا اقرار نہیں کروگے اس وقت تک میں آپ سے بات نہیں کروں گا سوائے ہمارے مدرسہ کی بات کے"تو یہ قسم منعقد ہوگئی ہے؛ لہذا اگر اب  دوست  کے اقرار کرنے سے پہلے اس سے مدرسے کی گفتگو کے علاوہ کوئی اور گفتگو کرلی تو حانث ہوجائےگااور اس پر قسم کا کفارہ دینا لازم ہوجائے گا ۔

 

والكتاب كالخطاب) ش: إذ الكتاب من الغائب كالخطاب من الحاضر، فإن النبي صلى الله عليه وسلم كان يبلغ تارة بالكتاب، وتارة بالخطاب، فلو لم يكن ‌الكتاب ‌كالخطاب لم يكن النبي صلى الله عليه وسلم مبلغا به. ( البناية شرح الهداية، كتاب البيع، خيار القبول، ج: 8، ص: 8 )

وفي الخانية: لا أقول له كذا فكتب إليه حنث ففرق بين القول والكلام، لكن نقل المصنف بعد مسألة شم الريحان عن الجامع أنه كالكلام. ( رد المحتار، كتاب الأيمان، ‌‌باب اليمين في الأكل والشرب واللبس والكلام، ج: 3، ص: 792 )

‌ولو ‌قال ‌لا ‌أبشره فكتب إليه حنث. ( البحر الرائق شرح كنز الدقائق ومنحة الخالق وتكملة الطوري، كتاب الأيمان، باب اليمين في الأكل والشرب واللبس والكلام، ج: 4، ص: 362 )


فتویٰ نمبر : 6563/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں