بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

واجب الاعادہ نماز کی نیت


سوال

ایک آدمی پر نماز میں سجدہ سہو واجب ہوگیا لیکن وہ سجدہ سہو کرنا بھول گیا۔ اب وہ فوراً نماز کااعادہ کرنا چاہتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ اعادہ کی نیت کس طرح کی جائے؟ کیا دوبارہ نماز فرض کے طور پر نیت کی جائے، یا یہ اعادہ صرف نقصان کے جبیرے اور احتیاط کے طور پر سمجھا جائے؟

جواب

واضح رہے کہ ترکِ واجب کی وجہ سے نماز واجب الاعادہ ہوجاتی ہے، لہٰذا سلام پھیرنے کے بعد فوراً وقت کی نماز کی نیت کے ساتھ اس کا اعادہ ضروری ہوتا ہے۔

لہذا  صورتِ مسئولہ میں  فرض نماز ہی کی نیت کرکے دوبارہ نماز پڑھ لی جائے، جبیرے یا احتیاطی اعادے کی کوئی علیحدہ نیت کرنے کی ضرورت نہیں۔

 

‌الإعادة ‌في ‌عرف الشرع إتيان بمثل الفعل الأول على صفة الكمال بأن وجب على المكلف فعل موصوف بصفة الكمال فأداه على وجه النقصان، وهو نقصان فاحش يجب عليه الإعادة، وهو إتيان مثل الأول ذاتا مع صفة الكمال.(رد المحتار على الدر المختار،كتاب الصلاة،باب قضاء الفوائت،ج:2،ص:63)


فتویٰ نمبر : 10820/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں