بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

ایک بکری میں قربانی اور عقیقہ دونوں کی نیت کرنا


سوال

کسی شخص کا ایک ہی چھوٹے جانور (مثلاً بکری) میں بیک وقت عقیقہ اور قربانی دونوں کی نیت کر نا درست ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ چھوٹے جانور جیسے بکرے وغیرہ میں ایک ہی حصہ ہوتا ہے، اس لیےایک بکرے میں قربانی اور عقیقہ دونوں نہیں ہوسکتے۔

لہذاصورت مسئولہ میں ایک ہی چھوٹے جانور (مثلابکری ) میں بیک وقت عقیقہ اور قربانی کی نیت کرنا صحیح نہیں۔

 

‌فلا ‌يجوز ‌الشاة ‌والمعز ‌إلا ‌عن ‌واحد وإن كانت عظيمة سمينة تساوي شاتين مما يجوز أن يضحى بهما؛ لأن القياس في الإبل والبقر أن لا يجوز فيهما الاشتراك؛ لأن القربة في هذا الباب إراقة الدم وأنها لا تحتمل التجزئة؛ لأنها ذبح واحد وإنما عرفنا جواز ذلك بالخبر فبقي الأمر في الغنم على أصل القياس.)بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع ،فصل في محل إقامة الواجب في الأضحية،ج: 5،ص: 70)


فتویٰ نمبر : 10820/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں