بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
عورتوں کا زیب وزینت کے لیے آنکھوں میں لینز(Lens) لگانا
سوال
لینز(Lens) ایک باریک شفاف مادے سے بنی ہوئی چیز ہے جسے آنکھوں پر لگایا جاتاہے،اس کا مقصد آنکھوں کی ظاہری خوبصورتی میں اضافہ کرنا ہوتا ہے ،اسے آنکھوں کے رنگ بدلنے کے لئے بھی استعما ل کیا جاتا ہے اس کا استعمال عارضی طور پر ہوتا ہے مثلا :کسی تقریب وغیرہ میں جانے کے لئے اس کو آنکھوں میں مخصوص طریقے سے لگادیا جاتا ہے اور پھر اتار دیا جاتا ہے ،اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ اسلام نے عورتوں کواعتدال میں رہتے ہوئے جائز اور پاک چیزوں کے ذریعے زیب وزینت اختیار کرنے کی اجازت دی ہے،لیکن شرط یہ ہے کہ یہ زیب وزینت اپنے شوہروں کے لیے ہو، اجانب اورغیر محرموں کے لیے نہ ہواور اس میں اللہ تعالی کی فطری خلقت کا تغیر و تبدل لازم نہ آتا ہو نیز اس میں غیر وں کے ساتھ مشابہت بھی لازم نہ آتی ہواور نہ کسی نجس چیز کو لگا کر اس کا جرم باقی رہے۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر عورت کے لینز (Lens)لگانے کا مقصد اپنے شوہرکے سامنے خوبصورت بننا ہویا کسی خواتین کی مجلس میں جانا ہواور یہ عارضی طور پر لگا کر پھر ہٹا یا جاتا ہوتو اس کےلگانے کی گنجائش ہے،تاہم اگرنا محرموں کے سامنے زیب وزینت کا اظہار کرنا مقصود ہو یا مستقل طور پر لگایا جائےتو پھر اس کا لگانا جائز نہیں ،کیونکہ مستقل طور پر لگانے کی صورت میں اللہ تعالی کی فطری خلقت کا تغیر لازم آئے گا جو ناجائز ہے۔
قال اللہ تعالی:﴿وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ﴾(سورۃالنور، آیت :31)
عن عبد الله قال: لعن الله الواشمات والمستوشمات، والمتنمصات والمتفلجات للحسن، المغيرات خلق الله. (صحيح البخاري، كتاب التفسير، رقم الحديث:4604، ج:4، ص:1853)
عن ميمونة بنت سعد، وكانت خادمة للنبي صلى الله عليه وسلم قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: مثل الرافلة في الزينة في غير أهلها كمثل ظلمة يوم القيامة لا نور لها. (سنن الترمذي، ابواب الرضاع، باب ما جاء في كراهية خروج النساء في الزينة، رقم الحديث: 1167، ج: 3، ص: 462)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں