بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
دو طلاق دینے کے بعد تیسری طلاق کا اختیار بیوی کو دینا
سوال
ایک شخص نے دوسری شادی کی لیکن ان میاں بیوی میں اکثر جھگڑے رہتے تھے یہاں تک کہ ایک ایک بار کرکے مرد نے دو طلاقیں دے دیں لیکن پھر رجوع کرلیا۔ تیسری طلاق کیلئے شوہر نے بیوی کو اختیار دیا کہ اب تیسری طلاق تم دو گی اور تمہیں اختیار ہے جب جی چاہے طلاق دے دو۔ یہ اختیار مرد نے مختلف اوقات میں کئی بار بیوی کو دیا۔ اب کسی دن ان دونوں میں دوبارہ لڑائی ہوئی اور بیوی نے کہا " تم نے تو مجھے طلاق کا اختیار دیا ہوا ہے ناں تو جاؤ میں نے تمہیں طلاق دی اور ہزار بار طلاق دی اب عرض یہ ہے کہ آیا طلاق واقع ہوگئی یا نہیں ؟
جواب
واضح رہے کہ جس طرح شوہر اپنی بیوی کو بذات خود طلاق دے سکتا ہے اسی طرح اگر وہ بیوی کو طلاق کا اختیار دیدے اور وہ اس اختیار کو استعمال کرکے اپنے آپ کو طلاق دیدے تو طلاق واقع ہوجائےگی۔
صورت مسؤلہ کے مطابق چونکہ شوہر نے پہلے خود بیوی کو دو طلاقیں دی ہیں اور پھر ایک کا اختیار بیوی کو دیا ہے،تو اب اگر بیوی یہ کہتی کہ میں نے اپنے اوپر طلاق واقع کی ہے تو طلاق واقع ہوجاتی لیکن یہاں چونکہ بیوی نے یہ کہا ہے کہ "تو جاؤ میں نے تمہیں طلاق دی ہے اور ہزار بار طلاق دی "اس لیے تیسری طلاق واقع نہیں ہوئی ہے۔ کیونکہ شوہر کو طلاق نہیں دی جاتی بلکہ بیوی کو طلاق دی جاتی ہے۔
بأن قال لها: اختاري فقالت: اخترت نفسي فإنه إنما يقع به واحدة ويتعدد أخرى بأن قال لها: اختاري اختاري اختاري أو اختاري نفسك بثلاث تطليقات أو بما شئت فقالت: اخترت يقع الثلاث.(فتح القدیر،کتاب الطلاق،باب فی تفویض الطلاق،فصل فی الإختيار،ج:4،ص:81)
(ويقع طلاق كل زوج عاقل بالغ) لصدوره من أهله في محله وهو بيان للمحل وشرائطه فأشار إلى محله بذكر الزوج.(البحر الرائق ،کتاب الطلاق ،ج:3،ص:263)
قوله: وتقيد بمجلسها إلا إذا أراد متى شئت) لما قدمنا أنه تمليك وهو يقتصر على المجلس وإذا زاد متى شئت كان لها التطليق في المجلس وبعده لأن كلمة متى عامة في الأوقات فصار كما إذا قال في أي وقت شئت ومراده من متى ما دل على عموم الوقت.(البحر الرائق،كتاب الطلاق،باب تفويض الطلاق،فصل في المشية،ج :3،ص: 354)
الزوج إذا طلق نفسه أو طلقته هي لا تطلق المرأة لعدم إضافته إلى المحل.(تبيين الحقائق،کتاب الطلاق ،باب فی اضافۃ الطلاق ،إلی الزمان،ج:3،ص،62)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں