بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
مطلقہ عورت کا بچیوں کی خاطر شادی نہ کرنا
سوال
میں نے تقریبا 5 سال پہلے بذریعہ عدالت خاوند کی رضا مندی سے خلع لی ہے۔ میری 2 بچیاں ہیں۔ ایک کی عمر آٹھ سال دوسری کی عمر پانچ سال ہے۔ ان کی تعلیم وتربیت میری ذمہ داری ہے۔ اب خاندان سے رشتے آرہے ہیں لیکن میں ڈرتی ہوں اگر دوسری شادی کی، تو میری بیٹیوں کی زندگی اجیرن ہو جائے گی۔ ماں کی شفقت سے محروم رہ جائیں گی۔ کیا اس حالت میں، میں دوسری شادی کرسکتی ہوں؟
جواب
واضح رہے کہ شریعت مطہرہ نے مطلقہ عورت کو نکاح کرنے کی اجازت دی ہے، اگر کوئی شخص بیوی کو طلاق دے دے، یا وہ مر جائے تو عورت عدت گزارنے کے بعد دوسری جگہ شادی کرنے میں آزاد ہے، اگر وہ چاہے تو شادی کرسکتی ہے، تاہم اگر کسی عورت كو گناہ میں پڑنے کا خدشہ نہ ہو اور وہ بچوں کی دیکھ بال اورپرورش کی خاطر دوسری جگہ شادی نہ کرنا چاہے، تو اس پر بھی عند اللہ مأجور ہوگی۔ رسول اللہﷺ کا ارشاد ہے کہ: میں اور وہ عورت جو سیاہ رخساروں والی ہو، قیامت کے دن اس طرح (قریب) ہوں گے جیسے یہ دو انگلیاں (درمیانی اور شہادت کی انگلی) وہ عورت جو اپنے شوہر کے فوت ہوجانے کے بعد شادی نہیں کرتی حالانکہ وہ خود خوبصورت اور باعزت خاندان والی تھی، بلکہ اپنی تمام تر توجہ اپنے یتیم بچوں کی پرورش پر لگا دیتی ہے، یہاں تک کہ وہ بچے بڑے ہوجائیں یا فوت ہوجائیں۔
صورت مسئولہ میں خلع لینے کے بعد سائلہ کو دوسری جگہ نکاح کرنے کا حق حاصل ہے، البتہ اگر ممکن ہو تو کوئی ایسی جگہ تلاش کرے جہاں شوہر کی تابعداری اور خدمت کے ساتھ سائلہ کو بچیوں کی تربیت اور دیکھ بال کا بھی موقع ملتا ہو، اور اگر بچیوں کی خاطر سائلہ نکاح نہ کرنا چاہے تو نکاح نہ کرنا بھی جائز ہے بشرطیکہ شوہر کے بغیر زندگی گزارنے میں گناه ميں پڑنے كا خدشہ بھی نہ ہو۔
عن عوف بن مالك الأشجعى، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "أنا وامرأة سفعاء الخدين كهاتين يوم القيامة" وأومأ يزيد بالوسطى والسبابة: "امرأة آمت من زوجها ذات منصب وجمال، حبست نفسها على يتاماها حتى بانوا أو ماتوا". (سنن أبي داود، باب في فضل من عال يتيما، رقم الحدیث: 5149، ج:7، ص:460)
سفعاء الخدين" هي التي تغبر لونها لما يكابدها من المشقة والضنك، وقيل: هي التي تركت الزينة والترفه حتَّى تغبر لونها وأسود إقامة على ولدها بعد وفاة زوجها ولم يرد أنها كانت سفعاء من أصل الخلقة لقوله: "ذات منصب وجمال" "امرأة آمت" بدل، وآمت بالمد أي صارت بلا زوج، "حتَّى بانوا" أي استقلوا بأمرهم وانفصلوا عنها. (فتح الودود في شرح سنن أبي داود، باب في من ضم اليتيم، ج:4، ص:695)
(ويكون واجبا عند التوقان) فإن تيقن الزنا إلا به فرض نهاية. وهذا إن ملك المهر والنفقة، وإلا فلا إثم بتركه بدائع (و) يكون (سنة) مؤكدة في الأصح فيأثم بتركه ويثاب إن نوى تحصينا وولدا (حال الاعتدال) أي القدرة على وطء ومهر ونفقة ورجح في النهر وجوبه للمواظبة عليه والإنكار على من رغب عنه، (ومكروها لخوف الجور) فإن تيقنه حرم ذلك. (الدر المختار مع رد المحتار، كتاب النكاح، ج:3، ص:6-8)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں