بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
چارمیٹرکےپیسےلےکرگاہک کے ناپ کے مطابق کم کپڑا کاٹنا
سوال
ہماری سلائی کی دکان میں کپڑابھی ہوتاہےاورگاہگ جب کپڑاپسندکرلےتوہم تان میں سے چار میٹر کپڑا کاٹ کر اس کے ناپ کے مطا بق ان میں سے سوٹ سی لیتے ہیں ،بسا اوقات اس کاناپ چارمیٹر سےکم کپڑےمیں آجاتاہےاس لیےہم اس کے ناپ کے مطابق کپڑا کاٹ لیتے ہیں اور اگر کہیں کسی گاہک کا ناپ چار میٹر سے نہ بنتا ہوں تو اس اضافی کپڑے کو اس کے لیے بغیر کسی عوض کے استعمال کر لیتے ہیں ،تو چار میٹر کے پیسے لے کر اس کے ناپ کے مطابق کم کپڑا کاٹ کر سینا شرعا جائز ہے یا نہیں ؟ نیز اگر گاہک کو اس سے باخبر کر دیا جائے تو اس کا کیا حکم ہو گا؟
جواب
واضح رہے کہ اگر گاہک سلائی کی دوکان سے کپڑا بھی خریدتا ہے اور وہاں سے سلائی بھی کرواتا ہے، تو اس کی دو صورتیں ہوسکتی ہیں،پہلی یہ کہ دونوں عقد ایک ساتھ ہوں،کہ مثلا کپڑے اور سلائی دونوں کی قیمت تین ہزار روپےطے ہو،دوسری یہ کہ دونوں عقد الگ الگ ہوں ،مثلا کپڑے کی دو ہزار روپے قیمت طے ہو، اور سلائی کے ایک ہزارروپے، اگر مجموعی طور پر کپڑے اور سلائی دونوں پر عقدمنعقد ہوا ہو،اور کپڑے کی مقدار متعین نہ کی گئی ہو بلکہ گاہک کے ناپ کے مطابق سوٹ سینے کی قیمت مقرر ہوئی ہوتو درزی کےلیےگاہک کے ناپ کے مطابق کم کپڑا کاٹ کر سینا شرعا جائز ہے،لیکن اگر دونوں عقد الگ الگ ہوں اور کپڑے کی مقدار متعین کی گئی ہو تو ایسی صورت میں جس مقدارِمعین سے بیع ہوئی ہے،وہ تمام مقدار خریدار کی ملک ہے، اس لیے اس مقدار میں کمی کرنا جائز نہیں ،البتہ اگرگاہک وہ اپنی اجازت سےباقی کپڑا چھوڑ دے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔
لا يجوزلأحد من المسلمين أخذمال أحد بغير سبب شرعي.( رد المحتار، كتاب الحدود، باب التعزير، ج:4، ص:61 )
لا يجوز التصرف في مال غيره بلا إذنه ولا ولايته إلا في مسائل مذكورة في الاشباه.( الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار، كتاب الغصب، ص:617 )
وهو نوعان استئجار الأجير المشترك والأجير الخاص الذي يسمى أجير الوحد فالأجير المشترك كاسمه الذي يتقبل الأعمال من الناس كالصباغ والقصار ونحوهما، وأجير الوحد كاسمه الذي يعمل للواحد مدة معلومة...فأما الأجير المشترك فلا يكون ضامنا وتكون العين التي في يده أمانة عند أبي حنيفة.( تحفة الفقهاء، كتاب الإجارة، ج:2، ص:352 )
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں