بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
ملازم کی تنخواہ سے جبری کٹوتی اور اس پر ملنے والی اضافی رقم کا حکم
سوال
ایک شخص ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازم ہے ،جس کی تنخواہ مثلا 45000 روپے ہے،کمپنی کے اصولوں کے مطابق اس کی تنخواہ سےاس کی مرضی کے بغیر 4000 روپے ماہانہ کٹتے ہیں،اور پھر کمپنی کی جانب سے اس کے ساتھ اتنی ہی رقم اس کے علاوہ جمع ہوجاتی ہے،تو کل ماہانہ 8000 روپے پراویڈنٹ فنڈ کے نام سے جمع ہوتے ہیں،اور پھر سالانہ کمپنی اس رقم کے ساتھ 30 یا 35 ہزار روپےپرافٹ کے طور پر اضافی دیتی ہے ،تو کیا یہ اضافی رقم سود ہے یا نہیں ؟اور اس کا لینا کیسا ہے؟
جواب
حکومت یا نجی کمپنی ملازمین کی تنخواہوں سے اپنے طور پر جس خاص رقم کی کٹوتی کرتی ہے، اور اس جمع شدہ فنڈ کے ساتھ کمپنی اپنی طرف سے کچھ فی صد اضافی رقم بھی دیتی ہے، چونکہ اس کٹوتی میں ملازمین کو اختیار نہیں ہوتا اس لیے وہ معذور سمجھے جاتے ہیں۔ چنانچہ اس پر اضافی رقم ملازم کے لیے لینا حلال ہے اور سود کے زمرہ میں نہیں ، کیوں کہ سود دو آدمیوں کے مابین ایسا عقد ہوتا ہے کہ دونوں کی طرف سے مال ہو اور کسی ایک طرف سے اضافی رقم لینا مشروط ہو ، جبکہ پراویڈنٹ فنڈ میں ملازم کی تنخواہ سے جو رقم کٹتی ہے، وہ ملازم کی ملک میں نہیں ہوتی، یعنی اس پر ابھی تک مالک کا قبضہ نہیں ہوا ہوتا، لہذا ایسی رقم کے ساتھ کمپنی کا معاملہ یک طرفہ ہے ،اس لیے ملازم کے لیے اصل جمع شدہ رقم مع اضافہ لینا جائز ہے۔
تاہم اگر ملازمین اپنی مرضی و اختیار سے تنخواہ کا ایک خاص حصہ کٹواتے ہوں تو اختتام ملازمت کے وقت اس جمع شدہ رقم کے ساتھ جومزید رقم دی جاتی ہے، وہ شبہ ربا کی وجہ سے ناجائز ہے ،لہذا اس سے اجتناب ضروری ہے۔
عن عامر، قال: سمعت النعمان بن بشير، يقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " الحلال بين، والحرام بين، وبينهما مشبهات لا يعلمها كثير من الناس، فمن اتقى المشبهات استبرأ لدينه وعرضه، ومن وقع في الشبهات: كراع يرعى حول الحمى، يوشك أن يواقعه، ألا وإن لكل ملك حمى، ألا إن حمى الله في أرضه محارمه، ألا وإن في الجسد مضغة: إذا صلحت صلح الجسد كله، وإذا فسدت فسد الجسد كله، ألا وهي القلب. (الصحيح البخاري ،باب فضل استبرا لدينه، رقم الحدیث: 52، ج:1، ص: 70)
قال رحمه الله (والأجرة لا تملك بالعقد بل بالتعجيل أو بشرطه أو بالاستيفاء أو بالتمكن منه) أي لا تملك الأجرة بنفس العقد سواء كانت الأجرة عينا أو دينا، وإنما تملك بالتعجيل أو بشرط التعجيل أو باستيفاء المعقود عليه وهي المنفعة أو بالتمكن من استيفائه بتسليم العين المستأجرة في المدة.(تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق،كتاب الإجارة،ج:5،ص:106)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں