بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 15/08/2026

دارالافتاء

 

جائے نماز پر بغیر وضو بیٹھنا اور پھر اس پر نماز پڑھنا


سوال

 ہم کالج میں ہیں  اور کالج کی چھٹی چار بجے ہوتی ہے جس کی وجہ سے نماز ظہر کالج میں پڑھتے ہیں اور ان جائے نماز پر پڑھتے ہیں جس پر طلباء بیٹھ کر پرچہ حل کرتے ہیں یا سارا دن اسی پر بے وضو حالت میں بھی بیٹھے رہتے ہیں کیا ہمارا اس پر نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے نمازکی ادائیگی کے لئے  باوضو ہو نا اور جگہ کا پاک ہو نا شرط ہے   ۔

صورت مسؤلہ کے مطابق اگر بدن  پر کوئی ظاہری نجاست نہ ہو جس کی وجہ سے جائے نماز ناپاک ہو جاتا ہو تو جائے نماز پر بے وضو بیٹھنے  سے کوئی اثر نہیں پڑتا،اس پر نماز پڑھنا جائز ہے۔

 

شك في وجود النجس فالأصل بقاء الطهارة  ولذا قال محمد رحمه الله: حوض تملأ منه الصغار، والعبيد بالأيدي الدنسة، والجرار الوسخة يجوز الوضوء منه ما لم يعلم به  نجاسة .(ألاشباه والنظائر،القاعدة الثالثه ، اليقين لا يزول بالشك،،ص:29 )


فتویٰ نمبر : 10802/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں