بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
کسی ہسپتال کےلیے انشورنس کاڈیٹا تیارکرنااور اس کا معاوضہ لینا
سوال
امریکہ میں علاج کا نظام انشورنس کے تحت چلتا ہے، یعنی جو ڈاکٹر یا ہسپتال مریض کا علاج معالجہ کرتا ہے، اس کو معاوضہ کا کچھ حصہ مریض خود اور کچھ انشورنس کمپنی ادا کرتی ہے(کبھی مکمل معاوضہ انشورنس کمپنی ادا کرتی ہے) اب امریکہ کے ڈاکٹر، یا ہسپتال پاکستان میں میڈیکل بلنگ کمپنی، یا کسی ایک فرد کو اس بات کے پیسے دیتے ہیں کہ وہ وہاں کے مریضوں کا ڈیٹا اور رپورٹ تیار کرکے انشورنس کمپنی کو بھیج کر دعوی دائر کرتا ہے کہ جو سروس اور علاج معالجہ ڈاکٹر نے ،یا ہسپتال نے مہیا کیا ہے اس کا معاوضہ انشورنس کمپنی اس ڈاکٹر، یا ہسپتال کو ادا کرے۔اصل میں ان مریضوں کا ڈیٹا تیار کرکے کمپنی کو بھیجنا یہ ڈاکٹر، یا ہسپتال کی ذمہ داری ہے، لیکن وہ اس کام کے لیے پاکستان میں کسی فرد کو رکھ لیتے ہیں جو یہ کام کرتا ہے۔اس پاکستانی آدمی کو جو یہ کام کرتا ہے کبھی رقم ڈاکٹر کی طرف سے ملتی ہے، اور کبھی انشورنس کمپنی ہی کی طرف سے ملتی ہے ، کیا یہ ملازمت جائز ہے، اور جو تنخواہ ہے وہ حلال ہے کہ نہیں۔ دونوں صورتوں میں براہ کرم تفصیل سے جواب دیں۔اس میں ڈاکٹر کو پیسہ انشورنس کمپنی سے دلوانا یہ اس میڈیکل بلر کی ذمہ داری ہوتی ہے، جو پاکستان میں بیٹھ کر یہ کام کرتا ہے۔
جواب
کسی اِدارے یاکمپنی میں ملازمت کے جائز یا ناجائز ہونے کا مدار اِس بات پر ہے کہ وہ کمپنی اپنے ملازم سے کیا کام لیتی ہے اور اِس ادارے کے اغراض و مقاصد کیا ہیں۔ اگر وہ اپنے ملازم سے خلافِ شریعت کام کرواتی ہو یا اِس کے مقاصد و اہداف غیر شرعی ہوں تو ایسے اِدارے میں ملازمت جائز نہیں ، البتہ اگر ملازم سے کوئی خلافِ شریعت کام نہیں لیا جاتا اور مقاصد بھی غیر شرعی نہ ہوں تو ایسے اِدارے میں ملازمت کرنا جائز ہے۔
جمہور علمائے امت کے نزدیک مروجہ انشورنس کمپنیوں کی پالیسی سود، قمار اور غرر جیسے ناجائز عناصر پر مشتمل ہونے کی وجہ سے حرام اور ناجائز ہے۔ اس لیے ان کمپنیوں کے ساتھ نوکری کرنا جائز نہیں ۔البتہ صورت مسئولہ کے مطابق اگر ڈاکٹرکچھ مریضوں کا علاج کرے اور ان کا معاوضہ انشورنس کمپنی ادا کرتی ہو، تو اس کے لیے دستاویزات تیار کرنا بذات خود کوئی ناجائز کام نہیں اس لیے اگرکوئی شخص بطور ملازم یہ دستاویزات تیارکرتاہو اور اس کا معاوضہ ڈاکٹر ادا کرتا ہو تو یہ معاوضہ لینا جائز ہوگا لیکن اگر انشورنس کمپنی یہ معاوضہ ادا کرتی ہو تو پھر اس کا لینا جائز نہ ہوگا کیونکہ پھر ملازم اُن کا ملازم شمار ہوگا ۔
عن جابر قال:لعن رسول الله صلى الله عليه و سلم آكل الربا،و مؤكله،و كاتبه،وشاهديه وقال هم سواء۔(الصحيح لمسلم،كتاب المساقاة،باب الربا،ج:2،ص:27)
(الأجيرالخاص يستحق الأجرة إذاكان في مدة الإجارة حاضرا للعمل ولايشرط عمله بالفعل)غيرأنه يشترط أن يتمكن من العمل فلو سلم نفسه ولم يتمكن منه لعذركالمطروالمرض فلاأجرله(ولكن ليس له أن يمتنع عن العمل وإذاامتنع لايستحق الأجرة.)(شرح المجله لسليم رستم، ج:1، ص:239،رقم المادة:425)
(ولا يجوز على الغناء والنوح والملاهي)؛لأن المعصية لا يتصور استحقاقها بالعقد فلا يجب عليه الأجرة من غير أن يستحق عليه؛ لأن المبادلة لا تكون إلا عند الاستحقاق وإن أعطاه الأجر وقبضه لا يحل له ويجب عليه رده على صاحبه"(البحرالرائق شرح کنزالدقائق،کتاب الإجارۃ،باب الإجارۃ الفاسدۃ،ج:8،ص:34)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں