بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
بکریوں کے پالنے میں سرمایہ اور منافع کی تقسیم
سوال
ایک شخص کےپاس ایک لاکھ روپے ہیں وہ اس رقم میں بکریاں خریدناچاہتا ہے اور کسی دوسرے رشتہ دار کو پالنے کیلئے حوالہ کرنا چاہتاہے اس مقصد کےلیے کہ وہ اس کو پالےاورکل اس کو نفع پر بیچے،توآیا اب ان دونوں کے درمیان صرف مال مویشی کانفع تقسیم ہوگایانفع کے ساتھ ساتھ وہ ایک لاکھ روپے بھی تقسیم ہوگا؟
جواب
واضح ہو کہ نفع کی تقسیم دو بندوں میں اس قت ہوتی ہے جب ان کے درمیان شراکت کا عقد ہو اور شراکت کے لیے رأس المال (جو چیز بیچی جائے گی) میں دونوں کی ملکیت ضروری ہے۔ اگر کسی ایک کی ملکیت میں پیسےہوں اوراس پر بکریاں خریدی جائیں ور دوسرا اس کو صرف پال رہا ہو تو اس کی بنا پروہ بکریوں کےمنافع میں شریک نہیں ہوسکتاالبتہ وہ اس پالنے کے عوض "اجرت"لے سکتا ہے۔اور 'اجرت' کا تعین پہلے سے ضروری ہے، اگر اجرت متعین نہیں ہوئی، بلکہ مجہول رہی تو ایسا عقد کرنا بھی ناجائز ہے؛ کیوں کہ یہ فریقین کے جھگڑے کا سبب بن سکتا ہے۔
صورتِ مسئولہ میں بکریاں پالنے کے عوض اس کو بیچنے کے بعدحاصل ہونے والے نفع میں حصہ لینا شرعاً جائز نہیں ؛ کیوں کہ یہ بات حتمی نہیں ہے کہ کتنا نفع ہوگا، لہذا اجرت مجہول ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ جائز نہیں،اس کی جائز صورت یہ ہے کہ بکریاں پالنے کی اجرت پہلے سے متعین کرلی جائے،مثلاً یہ کہ ہر ماہ پالنے کے عوض 5 ہزار روپے پالنے والے کو ملیں گے ۔اس صورت میں پالنے والے کو مقررہ اجرت ملے گی اوربکریاں بیچنے کے بعد اس کا جو بھی نفع یا نقصان ہو، وہ بکریوں کے مالک ہی کا ہوگا۔
و الأصل أنّ الربح إنما يستحق عندنا إما بالمال وإما بالعمل وإما بالضمان، أما ثبوت الاستحقاق بالمال فظاهر؛ لأن الربح نماء رأس المال فيكون لمالكه، ولهذا استحق رب المال الربح في المضاربة وأما بالعمل، فإن المضارب يستحق الربح بعمله فكذا الشريك. ( بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع،كتاب الشركة،فصل في بيان شرائط جواز أنواع الشركة،ج:6،ص:62)
دفع بقرة إلى رجل على أن يعلفها وما يكون من اللبن والسمن بينهما أنصافا فالإجارة فاسدة وعلى صاحب البقرة للرجل أجر قيامه وقيمة علفه إن علفها من علف هو ملكه لا ما سرحها في المرعى ويرد كل اللبن إن كان قائما، وإن أتلف فالمثل إلى صاحبها لأن اللبن مثلي، وإن اتخذ من اللبن مصلا فهو للمتخذ ويضمن مثل اللبن لانقطاع حق المالك بالصنعة والحيلة في جوازه أن يبيع نصف البقرة منه بثمن ويبرئه عنه ثم يأمر باتخاذ اللبن والمصل فيكون بينهما(الفتاوى الهندية،كتاب الإجارة الفصل الرابع في فساد الإجارة،ج:4،ص:445،446)
وأما بيان شرائطها فنقول يجب أن تكون الأجرة معلومة، والعمل إن وردت الإجارة على العمل، والمنفعة إن وردت الإجارة على المنفعة، وهذا لأن الأجرة معقود به والعمل أو المنفعة معقود عليه، وإعلام المعقود به وإعلام المعقود عليه شرط تحرزاً عن المنازعة كما في باب البيع۔( المحيط البرهاني في الفقه النعماني،كتاب الإجارة،الفصل الأول:في بيان الفاظ التي تنعقدبها الإجارة ،ج:7،ص:395)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں