بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

پروفائل پر غیر ذی روح کی تصویر لگانا


سوال

کیا واٹس ایپ یا دیگر ایپس کی پروفائل پر  اپنی تصویر کی بجائے کسی غیر ذی روح کی تصویر لگانا جائز ہے یا نہیں؟  

جواب

شریعتِ مطہرہ  کی رو سے غیرِ ذی روح اشیاء کی تصاویر بنانے اوراستعمال کرنے میں کوئی ممانعت نہیں۔

لہٰذا  صورت مسؤلہ کے مطابق واٹس ایپ یا دیگر ایپس کی پروفائل پرغیرِذی روح اشیاء کی تصاویرلگانا جائز ہے،شرعاً اس میں کوئی ممانعت نہیں۔

 

عن سعيد بن أبي الحسن قال: كنت عند ابن عباس رضي الله عنهما: إذ أتاه رجل فقال: يا أبا عباس، إني إنسان، إنما معيشتي من صنعة يدي، وإني أصنع هذه التصاوير. فقال ابن عباس: لا أحدثك إلا ما سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: سمعته يقول: من ‌صور ‌صورة ‌فإن ‌الله ‌معذبه حتى ينفخ فيها الروح، وليس بنافخ فيها أبدا. فربا الرجل ربوة شديدة واصفر وجهه، فقال: ويحك، إن أبيت إلا أن تصنع، فعليك بهذا الشجر، كل شيء ليس فيه روح. (صحيح البخاري، كتاب البيوع، باب: بيع التصاوير التي ليس فيها روح  وما يكره من ذلك، رقم الحديث:2112، ج:2، ص:775)


فتویٰ نمبر : 6532/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں