بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
سمارٹ واچ پر لگی ہوئی تصویر کے ساتھ نماز پڑھنا
سوال
سمارٹ واچ پر اپنی یا کسی انسان کی تصویر کو ڈائل پر لگا کر رکھنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ کیوں کہ سمارٹ واچ کی تصویر موبائل کی نسبت کلائی پر واضح نظر آجاتی ہے یا عموما واچ کو ٹچ کرنے سے تصویر نمایاں ہو جاتی ہے۔ تو کیا اس سے نماز فاسد ہو جاتی ہے؟
جواب
واضح رہے کہ اگر نمازی کی انگوٹھی، گھڑی یاکپڑوں وغیرہ پر جاندار کی تصویر ہو اور وہ تصویر اس قدر بڑی ہو کہ زمین پر رکھ کر کھڑے شخص کو واضح نظر آتی ہو، تو ایسی صورت میں نما ز مکروہِ تحریمی ہوگی، البتہ اگر تصویر اتنی چھوٹی ہو کہ کھڑا شخص اس کو دیکھے تو وہ واضح نظر نہ آئے، یا وہ تصویر کپڑے وغیرہ سے ڈھکی ہوئی ہو، تو اس صورت میں نماز مکروہ نہ ہوگی۔ نیز یہ بات بھی واضح رہے کہ اسکرین پر ظاہر ہونے والی ڈیجیٹل تصویربھی تصویر ہی کی ایک جدیدقسم ہے، لہٰذا اس کا حکم بھی تصویر کی طرح ہے۔
صورتِ مسئولہ کے مطابق اگر کسی شخص کے ہاتھ پر سمارٹ واچ ہو اور دورانِ نماز اس کی ا سکرین روشن ہوکر جاندار کی تصویر واضح طورپرنظر آنے لگے، تو اگر ایک رکن کی مقدار تصویر ظاہر رہی تو اس سے نماز مکروہ تحریمی ہوجائے گی، تاہم اگر تصویر اس قدر چھوٹی ہوکہ اس کا خدوخال واضح نہ ہو، یا ایک رکن سے کم وقت کی مقدار کے لیے ظاہر ہو، تو ایسی صورت میں نماز بلا کراہت درست ہوگی،اور دونوں صورتوں میں اعادہ لازم نہیں ہوگا۔
عن عائشة رضي الله عنها: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: (إن أصحاب هذه الصور يعذبون يوم القيامة، ويقال لهم: أحيوا ما خلقتم). (صحيح البخاري، كتاب التوحيد، باب قول الله تعالى: {والله خلقكم وما تعملون}، رقم الحديث:7118 ج:6، ص:2747)
وإن كان أقل من الربع لا تعيد وقال أبو يوسف رحمه الله: لا تعيد إن كان أقل من النصف [وقال ابن الهمام تحته:] قوله تعيد الصلاة) يعني إذا استمر زمانا كثيرا إلا إذا كان قليلا وقدر الكثير ما يؤدى فيه ركن، والقليل دونه فلو انكشفت فغطاها في الحال لا تفسد، فالحاصل أن الانكشاف الكثير في الزمن القليل لا يفسد، والانكشاف القليل في الزمن الكثير أيضا لا يفسد ووجهه أن القليل عفو لاعتباره عدما باستقراء قواعد الشرع بخلاف الكثير، وقدر بالربع لأنه يحكي حكاية الكمال بالدليل المذكور. (فتح القدير، کتاب الصلاۃ، باب شروط الصلاۃ التی تتقدمھا، ج:1، ص:260)
(ولبس ثوب فيه تماثيل) ذي روح، وأن يكون فوق رأسه أو بين يديه أو (بحذائه) يمنة أو يسرة أو محل سجوده (تمثال) ولو في وسادة منصوبة لا مفروشة. (واختلف فيما إذا كان) التمثال (خلفه، والأظهر الكراهة) (و) لا يكره (لو كانت تحت قدميه) أو محل جلوسه لأنها مهانة (أوفي يده) عبارة الشمني بدنه لأنها مستورة بثيابه (أو على خاتمه) بنقش غير مستبين. قال في البحر: ومفاده كراهة المستبين لا المستتر بكيس أو صرة أو ثوب آخر، وأقره المصنف (أو كانت صغيرة) لا تتبين تفاصيل أعضائها للناظر قائما، وهي على الارض، ذكره الحلبي (أو مقطوعة الرأس أو الوجه) أو ممحوة عضو لا تعيش بدونه (أو لغير ذي روح لا) يكره. (الدر المختار شرح تنوير الأبصار، كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها، ج:1، ص:647)
وصورة الحيوان إن كانت صغيرة بحيث لا تبدو للناظر من بعيد لا يكره اتخاذها والصلاة إليها؛ لأن هذا مما لا يعبد، وقد صح أنه كان على خاتم أبي هريرة رضي الله عنه ذبابتان، وكان على خاتم أبي موسى الأشعري كركيان، وكان على خاتم دانيال صلوات الله عليه صورة الأسد، وإن كانت الصورة كبيرة بحيث تبدو للناظر من بعد؛ يكره إمساكها والصلاة إليها؛ لأن إمساك الصورة تشبه بمن يعبد الصنم، والصلاة إليها يشبه تعظيمها وعبادتها فتكره. (المحيط البرهاني، كتاب الاستحسان والكراهية، الفصل الرابع في الصلاة والتسبيح وقراءة القران والذكر والدعاء ورفع الصوت عند قراءة القران والذكر والدعاء، ج:5، ص:309)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں