بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 15/08/2026 |
دارالافتاء
نا پاک احرام میں پڑھی ہوئی نمازوں اور عمرہ کا حکم
سوال
ایک ضعیف العمر صاحب حال ہی میں عمرہ کے سفر پر گئے تھے۔ عمرہ کی ادائیگی کے بعد انہوں نے اپنے احرام پر پاخانے کے کچھ نشانات دیکھے جو مقدارِ معفو عنہ سے زیادہ تھے۔ تاہم انہیں اس بارے میں کوئی علم نہیں کہ یہ نجاست کب لگی یا کب نکلی۔ غالب گمان سے بھی کچھ واضح نہیں ہو پا رہا کہ یہ نجاست کب لگی ہے۔ ایسی صورت میں گزارش ہے کہ درج ذیل دو امور کی وضاحت فرما دی جائے: 1. کیا ان کا عمرہ ادا ہوگیا یا اعادہ لازم ہے؟ 2. ان پر کتنی نمازوں کا اعادہ لازم ہوگا ؟
جواب
واضح رہے اگر کسی کپڑے پرنجاست غلیظہ لگی ہو اور وہ معفوعنہ مقدار سے زیادہ ہو اور اس کے بارے میں کچھ علم نہ ہو کہ یہ نجاست کب لگی ہے اور غالب گمان سے بھی کچھ معلوم نہ ہو سکے ،تو شرعا ایسے کپڑوں میں پڑھی گئی نمازوں کا اعادہ لازم نہ ہو گا۔ اسی طرح اگر کوئی اس طرح کےکپڑوں کے ساتھ عمرہ ادا کر لے ،توعمرہ کا اعادہ اس پرلازم نہیں ہوگا۔
لہذا صورت مسؤلہ کے مطابق اگر کوئی اپنے احرام پر پاخانے کے کچھ نشانات دیکھے جو کہ مقدارِ معفو عنہ سے زیادہ ہو اوراسے اس بارے میں کوئی علم نہ ہو کہ یہ نجاست کب لگی ہے اورغالب گمان سے بھی کچھ واضح نہ ہو سکے، تو شرعا اس پر گزشتہ نمازوں کا اعادہ لازم نہ ہو گا۔نیز ایسے احرام میں اگر اس نے عمرہ ادا کیا ہو،تو اس کا عمرہ ادا ہو گیا ہےاس کی قضا لازم نہ ہوگی۔
إن وجد في ثوبه نجاسة مغلظة أكثرمن قدر الدرهم ولا يدري متى أصابته لا يعيد شيئا من صلاته بالإجماع وهو الأصح.(الفتاوى الهندية،الباب الثالث في شروط الصلاة وفيه فصول أربعة،الفصل الثاني في طهارة ما يستر به العورة وغيره،ج:1،ص:58)
ولو طاف للزيارة، وفي ثوبه نجاسة كان مسيئا، ولا يلزمه شيء؛ لأن حكم النجاسة في الثوب أخف ألا ترى أن الصلاة مع قليل من النجاسة في الثوب تجوز، وكذلك مع النجاسة الكثيرة في حالة الضرورة فلا يتمكن بنجاسة الثوب نقصان في طوافه، وهذا بخلاف ما إذا طاف عريانا فإنه يؤمر بالإعادة.(المبسوط،كتاب المناسك،باب الطواف،ج:4،ص:39)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں