بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
گانے بجانے والے ولیمہ میں شریک ہونا اور وہاں کھانے کا حکم
سوال
جس شادی میں رات کو تیز آواز کے ساتھ ٹیپ بجا یا جارہا ہو،تو صبح اس شادی کے ولیمے میں شریک ہونا اور وہاں کھانے کا شرعی حکم کیا ہے؟نیز اگر عین ولیمہ کے وقت شادی کے گھر میں میوزک ،اور گانے بجانے کا محفل لگا ہو ،لیکن مردوں کی دعوت کی جگہ میں آواز نہ آتی ہو،تو اس ولیمےکے کھانے کا حکم کیا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ آلات لہو و موسیقی کا استعمال اور سننا سنانادونوں بالاجماع حرام ہیں، ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت ہے کہ آپﷺ نے طبل (ڈول)، کوبہ (ڈول کی ایک قسم )اور شراب و جوئے کو حرام قرار دیا ہے، اسی طرح جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا کہ گانا سننا دل میں نفاق جیسی مہلک بیماری پیداکرتا ہے ۔مسلمان کی یہ شان نہیں کہ وہ ایسے ناجائز امور کا ارتکاب کرے لیکن اس موسیقی اور گانے بجانے کا اثر ولیمہ اور اس کی دعوت پر اس طرح نہیں پڑتا کہ اس کی وجہ سے ولیمے کے کھانے کو ناجائز یا حرام کہا جائے، البتہ ایسی محفل چونکہ غیر شرعی امور اور منہیات پر مشتمل ہوتی ہے اس لیے اس میں شرکت کرنا جائز نہیں تاہم اگر پہلے سے علم نہ ہو اور وہاں پر جانے کے بعد معلوم ہوجائے کہ یہ دعوت اور ولیمہ موسیقی جیسے حرام امور پر مشتمل ہے تو عوم کےلیے کھانے کی گنجائش ہےجب کہ علما اور پیشوا لوگوں کے لیے ایسی صورت میں اس محفل سے جانا چاہیے تاکہ لوگ اس کی ناراضگی سے عبرت حاصل کریں اور اہل دین کی بد نامی بھی نہ ہو ۔البتہ اگر موسیقی اور گانے بجانے دعوت کی جگہ پر نہ ہو ،یا ولیمہ سے پہلے کسی وقت ان کا ارتکاب ہوا ہو ،تو پھر ولیمہ میں شرکت کرنے اور وہاں کھانے کی گنجائش ہے۔
عن ابن عباس عن رسول الله ﷺ قال إن الله تعالى حرم الخمر والميسر والكوبةو قال: كل مسكر حرام قيل :الكوبة الطبل۔(السنن الكبرى للبيهقي، باب ما جاء في ذم الملاهي، ج:10،ص:221)
وعن جابر رضي الله تعالى عنه قال قال رسول الله ﷺ الغناء ينبت النفاق في القلب كما ينبت الماء الزرع يعني الغناء سبب النفاق ومؤد إليه ۔۔۔وقال النووي في الروضة غناء الإنسان بمجرد صوته مكروه وسماعه مكروه وإن كان سماعه من الأجنبية كان أشد كراهة۔(مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح، كتاب الأدب ،الفصل الثالث، ج:8،ص:557 )
من دعي إلى وليمة فوجد ثمة لعبا أو غناء فلا بأس أن يقعد ويأكل، فإن قدر على المنع يمنعهم، وإن لم يقدر يصبر وهذا إذا لم يكن مقتدى به أما إذا كان، ولم يقدر على منعهم، فإنه يخرج، ولا يقعد، ولو كان ذلك على المائدة لا ينبغي أن يقعد، وإن لم يكن مقتدى به وهذا كله بعد الحضور، وأما إذا علم قبل الحضور فلا يحضر؛ لأنه لا يلزمه حق الدعوة بخلاف ما إذا هجم عليه؛ لأنه قد لزمه، كذا في السراج الوهاج وإن علم المقتدى به بذلك قبل الدخول، وهو محترم يعلم أنه لو دخل يتركون ذلك فعليه أن يدخل وإلا لم يدخل، كذا في التمرتاشي.(الفتاوى الهندية،كتاب الكراهية،الباب الثاني عشر في الهدايا والضيافات،ج:5،ص:343)
(دعي إلى وليمة وثمة لعب أو غناء قعد وأكل) لو المنكر في المنزل، فلو على المائدة لا ينبغي أن يقعد بل يخرج معرضا لقوله تعالى: (فلا تقعد بعد الذكرى مع القوم الظالمين) (فإن قدر على المنع فعل وإلا) يقدر (صبر إن لم يكن ممن يقتدى به فإن كان) مقتدي (ولم يقدر على المنع خرج ولم يقعد) لأن فيه شين الدين، والمحكي عن الإمام كان قبل أن يصير مقتدى به (وإن علم أو لا) باللعب (لا يحضر أصلا) سواء كان ممن يقتدى به أو لا، لان حق الدعوة إنما يلزمه بعد الحضور لا قبله ردالمحتار على الدر المختار، كتاب الحظر والإباحة، ج،10، ص652)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں