بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
انتقال کے تیسرے دن میت کے گھر اجتماعی تعزیت کا اہتمام کرنا
سوال
انتقال کے تیسرے دن میت کے گھر والوں کے ہاں تعزیت اور فاتحہ خوانی کا ااگر اس طرح کا اہتمام کیا جائے ،کہ سب اعزاء و اقارب جمع ہو اور وہاں ساؤنڈ سسٹم یا لاؤڈ اسپیکر لگایا جائے، باہر سے حفاظِ کرام آ کر قرآنِ کریم کی تلاوت کریں، علما و مشائخ آ کر وعظ و نصیحت کریں،اور میت کے لیے اجتماعی دعا ئے مغفرت کرلیں، اور میت کے اہلِ خانہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے صدقے کا بھی اہتمام کریں، تو شریعت میں اس طرح کی تعزیت کا حکم کیا ہے ؟
جواب
واضح رہے کہ تعزیت کا مطلب ہے میت کے گھر جا کر اہل خانہ کو تسلی دینا ،صبر کی تلقین کرنا اور میت کے لیے مغفرت کی دعا کرنا،تعزیت کا وقت میت کے انتقال سے لے کر تین دن تک ہوتا ہے ،ان دنوں میں کسی بھی وقت میت کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی جاسکتی ہے ،اور اس کے لیے کوئی خاص طریقہ منقول نہیں ہے ،البتہ افضل یہ ہے کہ بندہ میت کے تدفین سے پہلے یا اگر موقع نہ ملے تو تدفین کے بعد گھر والوں کے پاس چلا جائے،ان کو تسلی دے ،ان کی دل جوئی کرے ،میت کے حق میں دعائیہ کلمات ادا کرے ،نیز تعزیت کے لیےاپنی طرف کسی خاص طریقہ کو لازم سمجھنا،یا کسی ایک وقت کو مختص کرنا جائز نہیں۔
صورت مسئولہ میں میت کے اہل خانہ کا تعزیت کے لیے دن کا مختص کرنا اور اس کا خاص اہتمام کرنا، شرکت نہ کرنے والوں سے ناراضگی کا اظہار کرنا جائز نہیں ، یہ بدعت کے زمرے میں آتا ہے،البتہ اگروقت خاص کیے بغیر تیسرے دن کچھ لوگ تعزیت میں جمع ہوجائیں،کوئی قرآن تلاوت کرے ،یا کوئی عالم دین وعظ و نصیحت کرے اور پھر میت کے حق میں اجتماعی دعا کی جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔
عن عائشة رضي الله عنها، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من أحدث في أمرنا هذا ما ليس فيه فهو رد» قال ابن عيسى: قال النبي صلى الله عليه وسلم: «من صنع أمرا على غير أمرنا فهو رد». (سنن أبي داود، كتاب السنة، باب في لزوم السنة، رقم الحديث:4606)
قوله )وشر الأمور محدثاتها إلخ(..... والمحدثات بفتح الدال جمع محدثة والمراد بها ما أحدث وليس له أصل في الشرع ويسمى في عرف الشرع بدعة وما كان له أصل يدل عليه الشرع فليس ببدعة. (فتح الباري، كتاب الفتن، باب الاقتداء بسنن رسول الله صلى الله عليه وسلم، ج:13،ص:353)
وتستحب التعزية للرجال والنساء اللاتي لا يفتن لقوله صلى الله عليه وسلم: "من عزى أخاه بمصيبة كساه الله من حلل الكرامة يوم القيامة" وقوله صلى الله عليه وسلم: "من عزى مصابا فله مثل أجره"... ووقتها من حين يموت إلى ثلاثة أيام وأولها أفضل وتكره بعدها لأنها تجدد الحزن وهو خلاف المقصود منها لأن المقصود منها ذكر ما يسلي صاحب الميت ويخفف حزنه ويحضه على الصبر كما نبهنا الشارع على هذا المقصود في غير ما حديث قوله: "من حلل الكرامة" أي الدالة على تكريم الله تعالى إياه وقد حث الشارع المصاب على الصبر والاحتساب وطلب الخلف عما تلف. (حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح، کتاب الصلاة، باب أحکام الجنائز، فصل في حملها ودفنها، ص:618)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں