بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
پانی کے بدلے کھیت کے منافع لینا
سوال
ہمارایک کنواں ہے جو سولر سسٹم کے ذریعے چلتا ہے۔ اور ہمارے ایک دوست کے دو کھیت ہیں۔ ہم اپنی ٹیوب ویل سے اس کی فصل کو پانی فراہم کرتے ہیں ، اور اس نے پانی کے عوض ایک کھیت ہمارے حوالے کردیا ہے۔ ہم اس کھیت میں خود کاشت کاری کرتے ہیں اور اس کے تمام منافع ہمارے ہوتے ہیں، جب کہ دوسراکھیت وہ خود کاشت کرتا ہے، کیا اس طرح پانی کے عوض کھیت کے منافع لینا شرعاً جائز ہے؟اگر ناجائز ہے تو اس کی جواز کی کیا صورت ہوگی؟
جواب
واضح رہے کہ مالکِ زمین کے لیے اپنی زمین کاشت کاری کے لیے اجارہ پر دینا جائز ہے، تاہم عقدِ اجارہ میں ضروری ہے کہ اجرت اور حاصل ہونے والی منفعت معلوم ومتعین ہو۔ لہٰذا اگر ان میں سے کو ایک چیز بھی معلوم ومتعین نہ ہو، تو عقد اجارہ فاسدہ ہوکر ناجائز ہوگا۔
صورتِ مسئولہ کے مطابق مالک زمین کا ایک کھیت کاشت کاری کے لیے ٹیوب ویل کے مالک کودینا، جس کی پیداوار ٹیوب ویل کے مالک کا ہو، اور وہ اس کے بدلےمیں ٹیوب ویل کا پانی فصل پکنے تک سیراب کرنے کے لیے دے گا، یہ اجارہ فاسد ہوگا، کیونکہ اس میں اجرت (پانی) مجہول ہے، کیونکہ فصل کے تیار ہونے تک استعمال ہونے والے پانی کی مقدار یقینی طور پر معلوم نہیں، ممکن ہے کہ اس دوران کسی فنی خرابی کی وجہ سے پانی کا استعمال کم ہو، جو بعد میں متعاقدین کے باہمی جھگڑے کا سبب بنے ، اس لیے مذکورہ صورت اجارہ فاسدہ ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے۔
اس کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ وقت کے حساب سے ٹیوب ویل کی اجرت مقرر کی جائے، مثلاً: ایک گھنٹہ 100 روپے کا ہو، پھر فصل تیار ہونے تک جتنے گھنٹے ٹیوب ویل کا استعمال کیا ہو، اسی مقدار سے نقد اجرت ادا کی جائے ۔
وفي اصطلاح الفقهاء بمعنى بيع المنفعة المعلومة في مقابلة عوض معلوم. (درر الحكام في شرح مجلة الأحكام، الإجارة، المقدمة، المادة:405، ص:79)
قال: "ويجوز استئجار الأراضي للزراعة"؛ لأنها منفعة مقصودة معهودة فيها ". (الهداية في شرح بداية المبتدي، كتاب الإجارات، باب ما يجوز من الإجارة وما يكون خلافا فيها، ج:3، ص:233)
(إجارة المنفعة بالمنفعة تجوز إذا اختلفا) جنسا كاستئجار سكنى دار بزراعة أرض (وإذا اتحدا لا) تجوز كإجارة السكنى بالسكنى. (الدر المختار شرح تنوير الأبصار، كتاب الإجارة، باب الإجارة الفاسدة، ج:6، ص:62)
يشترط أن تكون الأجرة معلومة، سوآء كانت من المثليات أو من القيميات أو كانت منفعة أخرى، لأن جهالتها تفضي إلى المنازعة، فيفسد العقد.....المنفعة تكون معلومة ببيان مدة الإجارة في امثال الدار والحانوت والظئر، لأنه إذا كانت المدة معلومة كان قدر المنفعة أيضا معلوما، فإذا لم تعلم المدة كانت الإجارة فاسدة فلا يجب الأجر إلا بحقيقة الانتفاع. (شرح المجلة لسليم رستم باز اللبناني، الكتاب الثاني في الإجارة، الفصل الثالث في شروط صحة الإجارة، رقم المادة:450-452، ج:1، ص:254-255)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں