بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
بچے نکلوانےکے لیےمرغی اجارہ پر لے کربچے تقسیم کرنا
سوال
ہمارے علاقوں میں لوگ مرغی کو انڈے رکھ کر بچے نکلواتے ہیں، اس کی صورت یہ ہوتی ہےکہ کسی کے پاس انڈے تو ہوتے ہیں مگر مرغی نہیں ہوتی، تووہ کسی سے مرغی لے کرانڈوں پر بٹھا کربچے نکلواتے ہیں، اور جب بچے بڑے ہوتے ہیں توآپس میں آدھا آدھا تقسیم کرتے ہیں،اس میں کھبی یہ صورت بھی آتی ہے کہ سارے انڈے خراب ہوتے ہیں، ایک بچہ بھی نہیں نکلتا، ایسی صورت میں باہم کوئی نزاع نہیں ہوتا، بس مرغی والے کوصرف مرغی واپس کی جاتی ہے، اس کے علاوہ اس کا کوئی اور مطالبہ نہیں ہوتا، کیا مذکورہ بالا طریقے سے بچے نکلوا کرمقرر کردہ حصوں کے مطابق تقسیم کرنا شرعا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
شریعت مطہرہ نے ہراس معاملہ کو ممنوع قراردیا ہے جس میں اجرت مجہول ہویا اجیر کی اجرت ضائع ہونے کا خطرہ ہو،عقد اجارہ کے درست ہونے کےلیےاجرت(معاوضہ)، مدت(وقت )،اورمنفعت(فائدہ یا کام )کا واضح اور متعین ہونا ضروری ہے، اگر ان تین چیزوں میں سے کوئی ایک چیز بھی مجہول ہو، تواجارہ شرعا فاسد ہوجاتاہے، کیونکہ جہالت کی صورت میں باہم جھگڑے کا اندیشہ پایا جاتا ہے۔
صورت مسئولہ میں چونکہ مرغی کے بچے پیداہونے اور نہ ہونے کا کوئی یقینی علم نہیں، اس لیے اجرت مجہول ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ اجارہ فاسدہ کے حکم میں داخل ہے جوکہ جائزنہیں۔
ولا تصح حتى تكون المنافع معلومة، والأجرة معلومة لما روينا، ولأن الجهالة في المعقود عليه وبدله تفضي إلى المنازعة كجهالة الثمن والمثمن في البيع. (الهداية، كتاب الإجارات، ج:3، ص:230)
وشرطها أن تكون الأجرة والمنفعة معلومتين؛ لأن جهالتهما تفضي إلى المنازعة. (تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق، كتاب الإجارات، ج:6، ص:77)
دفع بقرة إلى رجل على أن يعلفها وما يكون من اللبن والسمن بينهما أنصافا فالإجارة فاسدة. (الفتاوى الهندية، كتاب الاجارۃ، ج:4، ص:481)
كذا لو دفع الدجاج على أن يكون البيض بينهما أو بزرالفيلق على أن يكون الإبريسم بينهما لا يجوز والحادث كله لصاحب الدجاج والبزر. (الفتاوى الهندية، كتاب الاجارۃ، ج:4، ص:481)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں