بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

رخصتی سے پہلے شوہر فوت ہوجائے تو مہر کا حکم


سوال

اگر کسی عورت کا نکاح ہوچکا ہو، مہر بھی مقرر کیا گیا ہو، لیکن رخصتی نہ ہوئی ہو، اور شوہروفات پاجائے، تواس عورت کوکتنا مہرملے گا؟

جواب

واضح رہے کہ اگر کسی عورت کا نکاح ہوچکا ہو، مہر بھی مقرر کیا گیا ہو، اور اس کا شوہر وفات پا جائے، تو جتنا مہر مقرر کیا گیا ہو، وہ پورا مہر شوہر(مرحوم) کے ترکہ سے ادا کرنا واجب ہوگا، اگر چہ رخصتی نہ ہوئی ہو۔

فالمهر ‌يتأكد بأحد معان ثلاثة: الدخول والخلوة الصحيحة وموت أحد الزوجين. (بدائع الصنائع، كتاب النكاح، فصل بيان ما يتأكد به المهر، ج:2، ص:291)


فتویٰ نمبر : 7296/297/324

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں