بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

منزل كی طرف دو مختلف راستے ہوں تو نماز کا حکم


سوال

اگر کوئی شخص کسی ایسی جگہ سفر پر جا رہا ہو کہ جہاں جانے کے لیے   دو راستے ہوں ۔ایک طویل ہو اس سے سفر شرعی کی مقدار پوری  ہوتی ہو  اور دوسرا راستہ مختصر ہو جس سے سفر شرعی کی مقدار پوری نہ ہوتی ہو تو اب  کیا حکم ہو گا ؟

جواب

جب ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لیے دو راستے ہوں  ایک راستے کی مسافت سفر شرعی کی  مقدار میں  ہو اور دوسرا راستہ  سفر شرعی کی مقدار سے کم ہو تو   اگر کوئی شخص اس طویل راستے سے جائے گا تو سفر شرعی کی مقدار پوری ہونے کی بنا پر  مسافر شمار ہو گااورمختصر راستے سے جائے گا تو  مسافر نہ ہو گا۔

 

ولو لموضع طريقان أحدهما مدة السفر والآخر أقل قصر في الأول لا الثاني.(ردالمحتار على الدر المختار،كتاب الصلوة،باب صلاة المسافر،ج:2،ص:123)


فتویٰ نمبر : 10793/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں