بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
ٹھیکدار کا محکمہ سے زیادہ قیمت وصول کر کےسٹاف کو کم دینا
سوال
محکمہ سوئی گیس میں بعض جو نئیر سٹاف اور لیبر کا تقرر بطور ڈیلی ویجز ہوتا ہے، جس کی تقرری کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ان کا انتخاب تو محکمہ کے آفیسر کرتے ہیں لیکن ان کو تنخواہ دینے ، زخمی ہونے کی صورت میں ان کے علاج معالجہ کے لیے رقم دینے ، ان کی EOBI پنشن کے لیے رقم جمع کرنے و غیره تمام امور کے ذمہ دار ٹھیکیدار ہوتے ہیں، یعنی یہ ٹھیکدار کا سٹاف /لیبر سمجھے جاتے ہیں،محکمہ بھی انہیں ٹھیکیدار کا لیبر / سٹاف کہتا ہے، ٹھیکیدار بھی یہی سمجھتاہے، اور ٹھیکیدار کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ ان کو بر وقت تنخواہ دے، پھر ٹھیکیدار نے جتنے سٹاف کو مہینہ بھر میں فراہم کیا ہوتا ہے، محکمہ طے شدہ ریٹ کے مطابق بعد میں ادائیگی کرتا ہے، یہاں ٹھیکیدار سٹاف/لبیر کو جو ادائیگی کرتا ہے، اس کا ریٹ کم ہوتا ہےمثلا( 1000 روپے) اورٹھیکیدار کا محکمہ کے ساتھ جو ریٹ ہوتا ہے وہ زیادہ ہوتا ہے (مثلا1100 روپے) ، اس طرح ٹھیکیدار کو کچھ رقم بچت ہو جاتی ہے ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا یہ بچت ٹھیکیدار کے لیے حلال ہے یا نہیں ؟
جواب
واضح رہے کہ کسی شخص یا ادارہ کو سٹاف یا لیبر فراہم کرنے کا معاملہ شرعا اجارہ کے حکم میں داخل ہے جس میں اجارہ کی شرائط موجود ہوں تو یہ معاملہ شرعا جائز ہوگا۔
صورت مسؤلہ میں اگر محکمہ ٹھیکیدار کو سٹاف فراہم کرنے کا ٹھیکہ دیتا ہو،اور ٹھیکدار محکمہ کے اصول کے مطابق سٹاف فراہم کر کے ان کے لیے مخصوص اجرت مقرر کرے ،اور عرفااور قانونا یہ ٹھیکیدار کاسٹاف سمجھا جاتا ہو،تو جتنی اجرت پر ٹھیکید ارنے ان کے ساتھ بات کی، اتناہی ان کا حق ہو گا، اگر چہ ٹھیکیدار نے محکمہ سے زیادہ اجرت پر ٹھیکہ لیا ہو، لہذ ااسٹاف کو ان کی تنخواہیں دینے کے بعد ٹھیکیدار کے ساتھ بچت شده رقم ٹھیکدار کے لیے لینا جائز اور حلال ہے ۔
وللأجير أن يعمل بنفسه وأجرائه إذا لم يشترط عليه في العقد أن يعمل بيده؛ لأن العقد وقع على العمل، والإنسان قد يعمل بنفسه وقد يعمل بغيره؛ ولأن عمل أجرائه يقع له فيصير كأنه عمل بنفسه، إلا إذا شرط عليه عمله بنفسه؛ لأن العقد وقع على عمل من شخص معين، والتعيين مفيد؛ لأن العمال متفاوتون في العمل فيتعين فلا يجوز تسليمها من شخص آخر من غير رضا المستأجر. (بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع، كتاب الإجارة ، فصل في حكم الإجارة، ج :4، ص :208)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں