بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد اہل مدینہ کے اہل حل وعقدحضرات
سوال
زید کہتاہے کہ "سیدنا عثمان رضی الله عنہ کی شہادت کے بعد اہل مدینہ "اہل حل و عقد" نہ رہے تھے اور ان کی یہ حیثیت ختم ہوگئی تھی" کیا زید کی مذکورہ بات کی وجہ سے حضرت علی المرتضی رضی الله عنہ کی خلافت کے انعقاد کا انکار لازم آتا ہے ؟،کیونکہ جب بقول زید کے شہادت عثمان کے بعد اہل مدینہ "اہل حل و عقد" نہ رہے تھے(جن کی بیعت کی وجہ سے خلافت کا انعقاد ہوتا ہے) تو گویا جن حضرات نے حضرت علی المرتضی رضی الله عنہ کی بیعت کی تھی ان کی کوئی حیثیت نہیں تھی،برائے مہربانی اس حوالے سے راہنمائی فرمادیں کہ زید کی مذکورہ بالا بات سے حضرت علی المرتضی رضی الله عنہ کی خلافت کا انکار لازم آتا ہے یا نہیں؟
جواب
جاننا چاہیے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد اہلِ مدینہ میں سے بڑے بڑے صحابہ جیسے: حضرت علی ،حضرت طلحہ ،حضرت زبیر،حضرت ابوموسی اشعری اور عبداللہ بن عباس اور دیگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اورتابعین رحمہم اللہ موجود تھے ۔ انہوں نے حضرت علیؓ کے ہاتھ پر بیعت کی۔اس لیے یہ کہنا کہ "اہل حل و عقد ختم ہوگئے تھے" تاریخی اور شرعی لحاظ سے درست نہیں، نیز علامہ ابن حجر الہیتمی فرماتے ہیں : کہ حضرت طلحہ ،زبیر،ابوموسی ،ابن عباس،خزیمہ بن ثابت،ابو ہیثم بن تیہان،محمد بن مسلمہ، اور عمار بن یاسررضی اللہ عنہم جیسے اہلِ حل وعقد کے اتفاق سے پہلے تین خلفاء کے بعد خلافت کے سب سے زیادہ حق دار امامِ مرتضیٰ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ٹھہرے۔
أن الحقيق بالخلافة بعد الأئمة الثلاثة هو الإمام المرتضى والولي المجتبى علي بن أبي طالب باتفاق أهل الحل والعقد عليه كطلحة والزبير وأبي موسى وابن عباس وخزيمة بن ثابت وأبي الهيثم بن التيهان ومحمد بن مسلمة وعمار بن ياسر.وفي شرح المقاصد عن بعض المتكلمين أن الإجماع انعقد على ذلك ووجه انعقاده في زمن الشورى على أنها له أو لعثمان وهذا إجماع على أنه لولا عثمان لكانت لعلي فحين خرج عثمان بقتله من البين علم أنها بقيت لعلي إجماعا.(الصواعق المحرقة على أهل الرفض والضلال والزندقة،ج:1،ص:349)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں