بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

سالگرہ میں شرکت نہ کرنے پر رشتہ داروں کا ناراض ہونا


سوال

 رشتے داروں میں یاآفسز میں جس کی پیدائش کا دن ہوتا ہے اس کی سالگرہ کا دن منایا جاتا ہے۔اگر شرکت نہ کریں تو منیجر،آفس مالکان یارشتےداروں سے ناراضگی ہوجاتی ہے ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟

جواب

واضح رہے کہ برتھ ڈے (سالگرہ) منانے کا شرعاً کوئی ثبوت نہیں، یہ غیر مسلموں کی ایک رسم ہے، جس میں عموماً طرح طرح کی خرافات شامل ہوتی ہیں، مثلاً: مخصوص لباس پہننا، موم بتیاں لگا کر کیک کاٹنا،موسیقی،مرد و زن کی مخلوط محفلیں،تصویر کشی وغیرہ۔ یہ سب امور ناجائز ہیں،لہٰذا مسلمانوں کو اس طرح کی فضول رسموں کا اہتمام کرنے،اس پر پیسہ خرچ کرنے اور اس میں شریک ہونے سے احتراز کرنا چاہیے۔ البتہ اگر شرکت نہ کرنے پر رشتہ دار ناراض ہوتے ہوں  توحکمت، نرمی اور اچھے انداز میں اپنا موقف واضح کرنا چاہیے، اور جہاں تک ممکن ہوشرکت کرنے سے اجتناب کرناچاہیے۔

 

عن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من تشبه بقوم فهو منهم."( سنن أبي داؤد،كتاب اللباس،باب ما جاءفي الأقبية،ج:2،ص:219)

وقال القاري أي من شبه نفسه بالكفار مثلا من اللباس وغيره أو بالفساق أو الفجار أو بأهل التصوف والصلحاء الأبرار(فهو منهم)أي في الإثم والخير.(عون المعبود وحاشية ابن القيم،باب في لبس الشهرة، ج:11،ص:51)

(من تشبه بقوم):أي من شبه نفسه بالكفار مثلا في اللباس وغيره،أو بالفساق أو الفجار أو بأهل التصوف والصلحاء الأبرار.(فهو منهم):أي في الإثم والخير.قال الطيبي:هذا عام في الخلق والخلق والشعار،ولما كان الشعار أظهر في التشبه ذكر في هذا الباب.(مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح ،کتاب اللباس،الفصل الثانی، ج:9 ،ص:247 )


فتویٰ نمبر : 6531/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں