بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
ایڈوانس پیمنٹ کرنےوالے کو اضافی رعایت دینا
سوال
اگر کوئی دکاندار آن لائن "cash on delivery" کے ساتھ ساتھ "online advance payment" کا آپشن بھی دیتا ہے۔ مگرadvance دینے والے کو کچھ اضافی رعایت دیتا ہے۔آیا یہ رعایت سود کے زمرے میں آتی ہے؟ یا یہ "قیمت میں کمی" شمار ہوگی؟
جواب
واضح رہے کہ اگردواشخاص آپس میں کسی چیزکی خریدوفروخت کرناچاہیں تودونوں کے درمیان محض ایجاب وقبول سے ہی بیع تام ہوکربائع ثمن اور مشتری(خریدار) مبیع کا مستحق بنتاہے،عقد کےتام ہونے کےبعد پہلے مشتری ثمن(رقم) بائع کے حوالہ کرےگا،پھرمبیع(سامان)وصول کرے گا، لیکن ثمن چونکہ بائع(فروخت کنندہ) کا حق ہے ،اس لیےوہ مبیع کی حوالگی سے پہلے بھی اس کا مطالبہ کرسکتاہےاوربعد میں بھی لےسکتاہے۔نیزاگر بائع عقدکےتام ہونے کےبعد گاہکوں کو ترغیب دینےاور کاروباری منافع کےپیش نظر کچھ رعایتیں دےتویہ بھی جائزہے،چاہےقیمت میں کمی کی صورت میں ہویا ترغیبی انعامات کی صورت میں ہو۔
صورت مسئولہ کےمطابق فروخت کنندہ اگرعقد کےبعدایڈوانس پیمنٹ پرگاہک کےلیےقیمت میں کمی کرے توجائز ہے، اوریہ سودمیں نہیں آئےگا۔
وقال في الذخيرة: إذا حط كل الثمن أو وهب أو أبرأ عنه، فإن كان قبل قبضه صح الكل، ولا يلتحق بأصل العقد.(رد المحتار علی الدرالمختار، باب المرابحة والتولية، فصل في التصرف في المبیع والثمن قبل القبض، ج:5، ص:155)
وفي الأقضية قسم الهدية وجعل هذا من أقسامها فقال: حلال من الجانبين كالإهداء للتودد.(رد المحتارعلی الدرالمختار، کتاب القضاء، مطلب فی الکلام علی الرشوۃ والهدية، ج:5، ص:362)
واستحقاق الثمن بالبيع؛ فتعتبر صفة ملك كل واحد منهما حين دخل في البيع.(المبسوط للسرخسي، کتاب الشركة، استحقاق الربح في طریق الشركة، ج:11، ص:162)
قال: "ومن باع سلعة بثمن قيل للمشتري ادفع الثمن أولا"؛ لأن حق المشتري تعين في المبيع فيقدم دفع الثمن ليتعين حق البائع بالقبض لما أنه لا يتعين بالتعيين تحقيقا للمساواة.(الهداية في شرح بداية المبتدي، کتاب البیوع، کیفية انعقاد البیع، ج:3، ص:29)
(المادة 262) القبض ليس بشرط في البيع إلا أن العقد متى تم كان على المشتري أن يسلم الثمن أولا ثم يسلم البائع المبيع إليه.(مجلة الأحكام العدلية، الباب الخامس: في بیان المسائل المتعلقة بالتسلیم والتسلم، ص:54)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں