بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
اجارہ پر دی ہوئی زمین کا سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہو جانا
سوال
اگر کوئی شخص کسی زمیندار سے ایک کھیت اجارہ پر لے اور اس میں خود محنت سے فصل بوئے، اور جب فصل تیار ہونے کے قریب ہو، تو اچانک قدرتی آفت جیسے سیلاب کی وجہ سے مکمل کھیت تباہ ہو جائے، اور اجارہ دار کو اس کھیت سے کوئی مالی فائدہ نہ ہو پائے، تو کیا ایسی صورت میں شرعاً زمیندار (مالکِ زمین) کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اجارہ دار سے کھیت کے اجارے کی مکمل رقم کا مطالبہ کرے، جب کہ اجارہ دار کو نہ فصل حاصل ہوئی اور نہ ہی اس سے کوئی نفع پہنچا؟
جواب
واضح رہے کہ جب عقدِ اجارہ صحیح ہو، فاسد نہ ہو، اور مالک، کرایہ دار کو شیءِ مستاجرہ حوالہ کر کے اس سے فائدہ اٹھانے پر قدرت دیدے، تو کرایہ دار پر کرایہ لازم ہو جاتا ہے، خواہ وہ اس چیز سے فائدہ اٹھائے یا نہ اٹھائے۔ البتہ اگر کوئی ایسا عارض پیش آئے جس کی وجہ سے اس چیز (شیءِ مستاجرہ ) سے فائدہ اٹھانا بالکل ممکن نہ رہے،جیسے: کرایہ پر لی ہوئی زمین کسی آفت سماوی کی وجہ سے ہلاک ہو جائے،تو اس میں تفصیل ہےاگر فصل کاشت کر نے سے پہلے زمین ہلاک ہو جائے،تو کرایہ دار پر کوئی اجرت لازم نہ ہو گی ،البتہ اگر فصل کاشت کر نے کے بعد زمین ہلاک ہو جائے، تو کرایہ دار کے ذمے کرایہ دینا لازم ہو گا ،تاہم زمین ہلاک ہو نے کے بعد جو مدت باقی ہو ،اس کی اجرت کرایہ دار پر لازم نہ ہو گی ۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر مالک زمین نے زمین کو کرایہ دار کے حوالہ کر کے اس سے فائدہ اٹھانے پر قدرت دی ہو اور اس کے بعد وہ زمین کاشت کر نے کےبعد سیلاب کے زد میں آنے کی وجہ سے ہلاک ہو جائے،تو شرعا ایسی صورت میں کرایہ دار پرپوراکرایہ ادا کر نا لازم ہوگا، البتہ سیلاب کی وجہ سے زمین ہلاک ہو نے کے بعد جو مدت باقی ہواوراس زمین کا قابل انتفاع بنا نا ممکن نہ ہو،توشرعا اس کی اجرت کرایہ دار پر لازم نہ ہو گی ۔تاہم مالک زمین کو چاہیے کہ ایسی صورت میں کرایہ دار سے ہمدردی اور آسانی کا معاملہ کرے۔
وإن استأجر أرضا فغرقت قبل أن يزرعها فمضت المدة فلا أجر عليه كما لو غصبها غاصب، وإن زرعها فأصاب الزرع آفة فهلك الزرع أو غرقت بعد الزرع ولم ينبت عن محمد - رحمه الله تعالى - في رواية كان عليه الأجر كاملا…والمختار للفتوى أنه إن هلك الزرع لم يكن عليه لما بقي من المدة بعد هلاك الزرع أجر. ( الفتاوى الهندية،كتاب الإجارة، الباب التاسع عشرفي فسخ الإجارة بعذر، ج:4، ص:462 )
تلزم الأجرة أيضا في الإجارة الصحيحة بالإقتدار على استيفاء المنفعة، مثلا: لو استأجر أحد دارا بإجارة صحيحة فبعد قبضها يلزمه إعطاء الأجرة وإن لم يسكنها).شرح المجلة، خالد الأتاسی، کتاب الإجارات،ج:2،ص:554،مادة:470 )
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں