بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 22/10/2026 |
دارالافتاء
فضولی شخص کا نکاح کرنا
سوال
ہمارے خاندان میں بعض بڑوں نے تقریب منعقد کی اور یہ اعلان کیا کہ فلاں شخص کی بیٹی میں نے فلاں بیٹے کے رشتہ میں دیدی۔ تقریب میں شیرینی بھی تقسیم ہوئی،لیکن نہ لڑکی کے والد کو اس کا علم تھا اور نہ اس کی بیٹی کوکچھ پتہ تھا۔ لیکن جب ابھی پتہ چلا تو اس رشتہ پر نہ لڑکی کا والد راضی ہے اور نہ وہ لڑکی، تو کیاان کے اس اعلان سےیہ رشتہ منعقد ہواہے یا نہیں؟نیزاس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب
واضح رہے کہ نکاح کے منعقد ہونے کے لیے باقاعدہ ایجاب وقبول ضروری ہے، مرد وعورت چاہے خود ایجاب وقبول کریں، چاہےتو کسی کو وکیل بناکرایجاب وقبول کرلے، اورا گر کسی تیسرے شخص نے بغیر پوچھے ایک کا دوسرے کے ساتھ نکاح کرالیا تو اس نکاح کا منعقد ہونااس لڑکے اور لڑکی کی اجازت پر موقوف ہوتاہے، اگر وہ دونوں اجازت دے دیں تو نکاح منعقد ہوجائے گا، ورنہ اگر ایک بھی اجازت نہ دےتومنعقد نہیں ہوگا۔
صورت مسئولہ کے مطابق اگر باقاعدہ نکاح منعقد نہ ہواہو،محض رسمی طور پر اعلان کیا گیا ہو کہ ہم نے رشتہ کرلیا تو یہ نکاح شمار نہیں ہوگا۔ چنانچہ لڑکی اور اس کے والدین کو رد کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔اوراگرلڑکی کی اجازت کے بغیر نکاح کیا گیا تھا،تو لڑکی کو نکاح باقی رکھنے یا رد کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ نکاح رد کرنے کی صورت میں نکاح باطل شمار ہوگا اور سرے سے منعقد ہی نہیں ہوگا۔
عن ابن عباس:أن جارية بكرا أتت النبي صلى الله عليه وسلم،فذكرت أن أباها زوجها وهي كارهة،فخيرها النبي صلى الله عليه وسلم.(مسند أحمد،مسند الخلفاء الراشدين،و من أخبار عثمان،ج:4،ص:275،رقم الحديث:2469)
"(وينعقد) متلبسا (بإيجاب) من أحدهما (وقبول) من الآخر (وضعا للمضي) لأن الماضي أدل على التحقيق (كزوجت) نفسي أو بنتي أو موكلتي منك." (رد المحتار علی الدر المختار،کتاب النکاح،ج:3،ص:9)
"أن نكاح الفضولي صحيح موقوف على الإجازة بالقول أو بالفعل."(رد المحتار علی الدر المختار،کتاب الطلاق،مطلب في تعريف السكران و نحوه،ج:3،ص:242)
لا يجوز نكاح أحد على بالغة صحيحة العقل من أب أو سلطان بغير إذنها بكرا كانت أو ثيبا،فإن فعل ذلك فالنكاح موقوف على إجازتها،فإن أجازته جاز وإن ردته بطل،كذا في السراج الوهاج،ولو ضحكت البكر عند الاستئمار أو بعدما بلغها الخبر فهو رضا. (الفتاوى الهندية،كتاب النكاح،الباب الرابع في الأولياء،ج:1،ص:287)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں