بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
بہوكا بيمارسسركی خدمت كرنا
سوال
اگرکوئی شخص اس قدر بیمارہوجائے کہ خود کھانا کھانے، استنجاءاوروضوء وغیرہ کرنے پرقادرنہ ہواوردوسروں کا محتاج ہو جائےاوربیوی بھی کمزوری کی وجہ سےخدمت نہیں کرسکتی، البتہ اس کے بیٹےموجود ہوں،تو بیٹے کی موجودگی میں کیا بہواس مریض سسرکی خدمت (استنجاء وغیرہ) کروا سکتی ہےیا نہیں؟
جواب
واضح رہےکہ اگر کسی شخص کوایسی معذوری لاحق ہوکہ وہ خود وضوکرنے پرقادرنہ ہوتووہ کسی دوسرے سے مدد لے سکتا ہے، تاہم استنجاء میں مرد کے لئے اپنی بیوی اورعورت کے لئے اپنے شوہرکے علاوہ کسی اورسے مدد لینا جائز نہیں، اگر بیوی موجود ہو تووہ وضو بھی کرائےاوراستنجاء بھی اوراگر بیوی نہ ہوتو بیٹا یا بھائی وغیرہ وضوکرا دیں اوراستنجاء خود جس حد تک کرسکتا ہے کرےاس سے آگے اس کے لئے معاف ہےاسلئے کہ سترکا چھپاناواجب ہے اوربیوی کےعلاوہ کسی کے سامنےناف سے لے کرگھٹنوں تک بدن دکھانا جائز نہیں البتہ شدید ضرورت وحاجت کے موقع پر بقدر ضرورت دیکھنا جائز ہے۔
صورت مسؤلہ میں اگرواقعی بیوی کمزوری کی وجہ سے خدمت نہیں کرسکتی تواس صورت میں اس سے استنجاء کا حکم ساقط ہوگااوربہو کے لئے ہرگزجائز نہیں کہ وہ سسرکا استنجاء کرائے،البتہ اگر شدید ضرورت وحاجت ہو اورایسا موقع آجائے کہ ستر کھولے بغیرکوئی چارہ نہ ہو تو بیٹوں میں کوئی یہ خدمت کرے بہو ہرگزنہ کرے،نیز بیٹے بھی جہاں تک ہوسکے سترکے مواضع کو نہ دیکھیں ۔
يحلّ للرجل أن ينظرمن الرجل الأجنبيّ إلى سائرجسده إلّا ما بين السرّة والركبة إلّا عند الضرورة، فلا بأس أن ينظرالرجل إلى موضع الختان ليختنه و يداويه. (بدائع الصنائع، كتاب الاستحسان، ج:6، ص:497)
الرجل المريض إذا لم يكن له امرأة ولا أمة، وله ابن أو أخ وهولا يقدرعلى الوضوء، فإنّه يوضّئه ابنه، أوأخوه غيرالاستنجاء؛ فإنّه لا يمسّ فرجه. وسقط عنه الاستنجاء. (الفتاوى الهندية، كتاب الطهارة، الباب السابع في النجاسة، الفصل السابع في الاستنجاء، ج:1، ص:105)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں