بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 22/10/2026

دارالافتاء

 

گهركی سبزيوں اورپھلوں ميں عشر


سوال

گھر کی سبزيوں اورپھلوں وغیرہ میں عشرواجب ہے یا نہیں؟

جواب

اگرکوئی چیزرہائشی مکان میں بطورذاتی استعمال کےاگائی جائے، جیسے سبزیاں، پھلدارپودے یا درخت، تو وہ مکان کے تابع شمارہوتے ہیں اوراس میں عشر لازم نہیں ہوتا۔

صورت مسؤلہ میں گھرکی سبزیوں،اور پھلدار پودوں سے حاصل ہونے والی پیداوارمیں عشرواجب نہیں۔

 

وخرج ثمرة شجر في داررجل، ولوبستانًا في داره؛ لأنه تبع للدار، كذا في الخانية عن القهستاني. (رد المحتارعلى الدرالمختار: كتاب الزكاة، باب العشر، ج: 2، ص: 325)

ولا شيء في داررجل لأن عمررضي الله عنه جعل المساكن عفوا، وعليه إجماع الصحابة. (رد المحتارعلى الدرالمختار، كتاب الزكوٰة، باب العشر، ج: 2، ص: 331)


فتویٰ نمبر : 10561/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں