بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 15/08/2026 |
دارالافتاء
"آپ میرے لیے میری ماں بہن کی طرح ہو، آپ مجھ پر طلاق ہو، میں نے آپ کو طلاق دی ہے"کہنے کا حکم
سوال
اگر کوئی اپنی بیوی کو لڑائی کے دوران یہ الفاظ کہے کہ:"آپ میرے لیے میری ماں بہن کی طرح ہو،آپ مجھ پر طلاق ہو،میں نے آپ کو طلاق دی ہے۔"تو ان الفاظ کےکہنے کا حکم کیا ہے؟
جواب
اگر کوئی اپنی بیوی کو یہ الفاظ کہے کہ:"آپ میرے لیے میری ماں بہن کی طرح ہو،آپ مجھ پر طلاق ہو،میں نے آپ کو طلاق دی ہے" ان تین جملوں میں سے پہلا جملہ"آپ میرے لیے میری ماں بہن کی طرح ہو"اگرعرف میں اس سے طلاق مراد لی جاتی ہو تو اس سے پہلی طلاق واقع ہوگی،جبکہ آخری دونوں جملوں سے دوسری اور تیسری طلاق واقع ہوگی،اور بیوی شوہر پر حرمت مغلظہ کے ساتھ حرام ہوجائے گی،البتہ اگر پہلا جملہ عرف میں طلاق کی لیے استعمال نہ ہوتا ہو بلکہ اس سےظہارمراد لیا جاتا ہو،تو آخری دونوں جملوں سے دو طلاق رجعی واقع ہوجائیں گی،تاہم ظہار کا کفارہ ادا کرنا ضروری ہوگا،یعنی مسلسل دو ماہ روزے رکھے گا،یا ساٹھ مسکینوں کو دو وقت کا کھانا کفارہ کے طور پر کھلائے گا۔
اور اگر پہلاجملہ طلاق یا ظہار کے لیےمستعمل نہ ہواور کہنے والے کی کوئی نیت بھی نہ ہو بلکہ ویسے کہا ہو،تو اس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی،البتہ آخری دو جملوں سے دو طلاق رجعی واقع ہوجائیں گی،اور شوہر کے لیے بیوی سے رجوع کرنا جائز ہوگا،اور آئندہ کے لیے شوہر کے پاس صرف ایک طلاق کا حق ہوگا۔
"وقال إن طلاق الناس غالبا إنما هو في حال الغضب...ولو جاز عدم وقوع طلاق الغضبان لكان لكل أحد أن يقول فيما جناه كنت غضبانا."(فتح الباري شرح صحيح البخاري،قوله باب الطلاق في الإغلاق والكره والسكران والمجنون وأمرهما والغلط والنسيان في الطلاق والشرك وغيره،ج:9،ص:389)
(وإن نوى بأنت علي مثل أمي)،أو كأمي،وكذا لو حذف علي خانية(برا،أو ظهارا،أو طلاقا صحت نيته)ووقع ما نواه لأنه كناية(وإلا)ينو شيئا،أو حذف الكاف (لغا)وتعين الأدنى أي البر،يعني الكرامة....(قوله: لأنه كناية)أي من كنايات الظهار والطلاق.قال في البحر:وإذا نوى به الطلاق كان بائنا كلفظ الحرام،وإن نوى الإيلاء فهو إيلاء عند أبي يوسف،وظهار عند محمد.والصحيح أنه ظهار عند الكل؛لأنه تحريم مؤكد بالتشبيه.اهـ.ونظر فيه في الفتح بأنه إنما يتجه في"أنت علي حرام كأمي"،والكلام في مجرد أنت كأمي اهـ أي بدون لفظ"حرام".قلت:وقد يجاب بأن الحرمة مرادة وإن لم تذكر صريحا.هذا،وقال الخير الرملي:وكذا لو نوى الحرمة المجردة ينبغي أن يكون ظهارا،وينبغي أن لا يصدق قضاء في إرادة البر إذا كان في حال المشاجرة وذكر الطلاق. اهـ."(رد المحتارعلى الدر المختار،باب الظهار،ج:3،ص:470)
"وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض كذا في الهداية."(الفتاوى الهندية،كتاب الطلاق، الباب السادس في الرجعة،ج:1،ص:470)
"وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر؛لقوله-عز وجل-:﴿فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره﴾،وسواء طلقها ثلاثا متفرقا أو جملة واحدة."(بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع،كتاب الطلاق، فصل في حكم الطلاق البائن،ج:3،ص:187)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 313
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 854
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 432
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 109
- کتاب النکاح | فتاوئ : 547
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 472
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 459
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 97
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 72
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 170
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 382
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 314
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1152
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 373
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں