بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
علوی کو زکوۃ دینے کے بعد ادائیگی کا حکم
سوال
ہمارا نسل حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے شجرہ نسب سے ہیں لیکن ہمارے خاندان میں کچھ لوگ زکوٰۃ کے مستحق ہیں تو ہم ان کو زکوٰۃ دیتے تھے اب ہمیں پتہ چلا کہ علویوں پر بھی زکوٰۃ نہیں ہوتا اب ہم نے ان کوجو زکوٰۃ دی ہےوہ ادا ہوئی ہے کہ نہیں ؟اور صرف ہمارے گھر والے بھی نہیں بلکہ سب خاندان والے ان کو زکوٰۃ دیتے تھے اب اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
حضرات فقہائے کرام رضی اللہ عنہم کے اقوال سے معلوم ہوتا ہے کہ سادات کو زکاۃ دینا ایک مجتہد فیہ مسئلہ ہے، چنانچہ امام ابو حنیفہ سے اس بارے میں دو قول مروی ہیں۔نیز بعض دوسرے فقہائے کرام نے بھی اس کے جواز کا قول کیا ہے جس کا مقتضی یہ ہے کہ سادات کے لیے زکوۃ نہ لینے کا حکم بعض معروضی حالات ، ضروریات اور مجبوریوں کی بناء پر مختلف ہو سکتا ہے۔آج کل چونکہ سادات کےلیےنہ حکومت کی جانب سے باقاعدہ وظائف کا کوئی نظم ہے اور نہ ہی لوگوں کی طرف سے ان کی کفالت کے لیے کوئی منظم بندوبست ہےلہذا اس صورت حال میں اگر سادات نادار اور مستحق زکوۃ ہونے کی بنا پر تنک دستی و شفقت کی زندگی گزار رہے ہوں تو ان کو اگرزکوۃ دی جائے تو اس سے زکوۃ ادا ہوجائے گی،دوبارہ دینا لازم نہ ہوگا۔
صورت مسئولہ میں جن لوگوں نے اپنے علوی خاندان کے غریب لوگ کو زکوۃ کا مال دیا ہے اس سے ان کی زکوۃ ادا ہوگئی ہے۔ان پر زکاۃ دوبارہ دینا لازم نہیں۔
وقد اختلف عن أبي حنيفة رحمه الله في ذلك ، فروي عنه أنه قال: لا بأس بالصدقات كلها على بني هاشم. وذهب في ذلك عندنا إلى أن الصدقات إنما كانت حرمت عليهم من أجل ما جعل لهم في الخمس من سهم ذوي القربى. فلما انقطع ذلك عنهم ورجع إلى غيرهم ، بموت رسول الله صلى الله عليه وسلم، حل لهم بذلك ما قد كان محرما عليهم من أجل ما قد كان أحل لهم...فبهذا نأخذ.(شرح المعاني الأثار،كتاب الزكاة،باب الصدقة على بني هاشم،ج:2،ص:10،رقم:2986)
وفي الآثار وعن الإمام روايتان وبالجواز نأخذ؛ لأن الحرمة مخصوصة بزمانه عليه الصلاة والسلام.(مجمع الأنهرفي شرح ملتقى الأبحر،كتاب الزكاة،باب في بيان أحكام المصرف،ج:1،ص:219)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں