بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

قربانی میں بکرا یا بکری کی افضلیت


سوال

قربانی میں بکرا افضل ہے یا بکری؟ افضلیت کا معیار کیا ہوگا؟

جواب

واضح رہے کہ بکری کی قربانی بکرے کی قربانی سے افضل ہے جب دونوں قیمت میں برابر ہو ں۔ البتہ یہ اس وقت  جب  بکرا خصی نہ ہو، چنانچہ اگر  خصی بکرا ہو تو اس کی قربانی بکری کی قربانی سے افضل ہے کیونکہ خصی جانور کی قربانی خود حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کی ہے اور اسی کو پسند فرمایا ہے۔

 

والأنثى من المعز أفضل من التيس إذا استويا قيمة۔۔۔وفي الوهبانية أن الأنثى أفضل من الذكر إذا استويا قيمة۔ (قوله والأنثى من المعز أفضل)۔۔۔ وقال: مشى ابن وهبان على أن الذكر في الضأن والمعز أفضل لكنه مقيد بما إذا كان موجوءا، أي مرضوض الأنثيين: أي مدقوقهما. قال العلامة عبد البر: ومفهومه أنه إذا لم يكن موجوءا لا يكون أفضل. (رد المحتار علی الدر المختار، کتاب الأضحية، ج: 6، ص: 322)

"والخصي" لأن لحمها أطيب وقد صح "أن النبي صلى الله عليه وسلم ضحى بكبشين أملحين موجوءين". (الھدایۃ، کتاب الأضحية على من تجب الأضحية، ج:4، ص:359)


فتویٰ نمبر : 10567/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں