بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/10/2026

دارالافتاء

 

غیر صاحب نصاب شخص کا حج اداکرنا


سوال

اگرغیر صاحبِ نصاب شخص نے حج ادا کرلیا اور اس کے بعد وہ صاحبِ نصاب ہوگیا تو کیا پہلے حج سے اس کا فریضہ ادا ہوگیا، یا صاحبِ نصاب ہونے کے بعد دوبارہ حج کرنا لازم ہوگا؟

جواب

واضح رہے کہ حج کے فرض ہونے کے لیے صاحبِ نصاب ہونا ضروری ہے، اس لیے غیر صاحبِ نصاب پر حج فرض نہیں ۔ لیکن اگر کسی غیر صاحبِ نصاب نے حج ادا کرلیا تو اس کا فرض حج ادا ہوجائے گا، اور صاحبِ نصاب ہونے کے بعد اس پر دوبارہ حج فرض نہیں ہوگا۔

 

‌الفقير ‌إذا ‌حج ‌ماشيا ثم أيسر لا حج عليه۔(الفتاوى الهندية،كتاب المناسك،الباب الأول في تفسير الحج،ج:1،ص:147)

ولو ‌حج ‌الفقير ثم استغنى لم يحج ثانيا؛ لأن شرط الوجوب التمكن من الوصول إلى موضع الأداء۔(مجمع الأنهر،كتاب الحج،باب في شروط الحج،ج:1،ص:160)

ولو ‌حج ‌الفقيرماشياً سقط عنه حجة الإسلام، حتى لو استغنى بعد ذلك لا يلزمه ثانيا۔(البناية،كتاب الحج،فصل في شروط الحج،ج:4،ص:144)


فتویٰ نمبر : 10544/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں