بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
حرمت رضاعت موافق القیاس ہے یا خلاف القیاس
سوال
کیا حرمت رضاعت کا حکم خلاف القیاس ثابت ہے یا موافق القیاس ثابت ہے؟ اگر خلاف القیاس ثابت ہے تو خلاف القیاس کی وجہ کیا ہے نیز پھر صاحب ہدایہ کا اس مسئلے کے لئے عقلی دلیل پیش کرنے کا کیا مطلب ہے جس سے اس کے خلاف القیاس ثابت ہونے کی نفی ہوتی ہے اور فتاوی عثمانیہ نے خود اس حکم کے لیے علت نص کو قرار دیا ہے جس سے اس کے موافق القیاس ثابت ہونے کی نفی ہوتی ہے۔
جواب
جاننا چاہیے کہ احکام میں ثابت بالقیاس کا مطلب یہ ہوتاہے کہ حکم دلیل نقلی کی بجائے صرف دلیل عقلی سے ثابت ہو،جبکہ خلاف القیاس کامطلب یہ ہوتاہے کہ کوئی حکم دلیل نقلی سے ثابت ہولیکن ظاہر میں عقل اس کے خلاف نظر آئے، اورموافق القیاس وہ حکم ہوتاہے کہ جودلیل نقلی سے ثابت ہولیکن عقل کے بھی موافق ہو۔
صورت مسؤلہ کے مطابق حرمت رضاعت کا حکم موافق القیاس ہے یعنی یہ دلیل نقلی سے ثابت ہونے کے ساتھ عقل کے بھی موافق ہے چنانچہ صاحب ہدایہ نے پہلے حرمت رضاعت کے ثبوت پرنقلی دلائل ذکر کیے ہیں اور اس کے بعد اس کی حرمت پرعقلی دلیل بھی پیش کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حرمت رضاعت دلائل نقلیہ سے ثابت ہے اور قیاس کے بھی موافق ہے۔
جہاں تک فتاوی عثمانیہ کی بات ہے تو وہاں اگرچہ "حرمت رضاعت کا ثبوت"کےعنوان کے تحت صرف نقلی دلائل جمع کیے گئے ہیں لیکن کتاب الرضاع کی ابتداء میں "تعارف اورحکمت حرمت " کےعنوان کے تحت اس کی عقلی وجہ بھی ان الفاظ میں بیان کی گی ہے۔" دراصل ماں بیٹے کے مابین جومحبت،شفقت اور ایثار پایا جاتا ہے، اس کی بنیادی وجہ یہ ہوتی ہے کہ بیٹا مکمل طورپراپنی ماں کا جزہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پیدائش کے وقت سے لے کررضاعت کے وقت تک یہ ماں بیٹا، یک جان دو قالب کا مصداق بنے رہتے ہیں۔ یہی علت،یعنی جزئیت رضاعی ماں اوررضاعی بیٹے کے مابین بھی پائی جاتی ہے،اس لیے کہ بیٹے کی بقا اوراس کے اعضا کا نمواور پختگی رضاعی ماں کے دودھ کی مرہونِ منت ہوتی ہے، لہذا جوعزت وشرافت اللہ تعالی نے حقیقی ماں کومرحمت فرمائی ہے، وہی عزت رضاعی ماں کو بھی عطا فرمائی اوروہ عزت یہ ہے کہ رضاعی ماں کو بھی حقیقی ماں کی طرح ہمیشہ کے لیے محرم قراردے کراس سے نکاح کرنا حرام قرار دیا، اس لیے کہ نکاح میں عورت مستفرشہ، یعنی صحبت زدہ بنائی جاتی ہے جوکہ رضاعی ماں اوردوسرے قریبی رضاعی لڑکیوں کے لیے کسی طرح بھی مناسب نہیں"
ولنا قوله تعالى: ﴿وأمهاتكم اللاتي أرضعنكم﴾ [النساء: 23] الآية وقوله عليه الصلاة والسلام " يحرم من الرضاع ما يحرم من النسب " من غير فصل ولأن الحرمة وإن كانت لشبهة البعضية الثابتة بنشوز العظم وإنبات اللحم لكنه أمر مبطن فتعلق الحكم بفعل الإرضاع.(الهدايا في شرح بداية المبتدي،كتاب الرضاع،ج:2،ص:217)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں