بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
زکوۃ کی ادائیگی میں وکیل بن کر پھر اس کی رقم دوسرے سے وصول کرنا
سوال
میں اپنی بیوی کی طرف سے ہر سال زکوۃ ادا کرتا ہوں،اوراپنے قریبی رشتہ دار کو دےدیتا ہوں،اس سال میں یہ چاہتا ہوں کہ زکوۃ کی رقم کسی فلاحی ادارےمثلاً شوکت خانم یا ایدھی وغیرہ کو دے دوں،اب پوچھنا یہ ہےکہ میں جس کمپنی میں ملازم ہوں اس کمپنی کی طرف سے تمام ملازمین کےلیے یہ قانون ہےکہ پورا سال جو ملازم کوئی ٹیکس یا زکوہ ادا کرے تو وہ ان تمام ادائیگیوں کی رسید کمپنی کو فراہم کر لے تو وہ اداکی گئی رقم خواہ زکوۃ کی ہویاٹیکس کی تووہ ادارہ ہمیں اتنی رقم واپس دے دیتا ہے تو کیا زکوۃ کی رقم پر کو ئی اثر پڑے گا یا نہیں؟
جواب
واضح رہے کہ صاحب نصاب شخص اپنی زکوۃخود بھی اداکرسکتا ہے،اور کسی دوسرے شخص کو زکوۃ کی ادائیگی کے لیےاپنا نائب اور وکیل بنا سکتا ہے، اوراسی طرح زکاۃ ادا ہونے کے لیے یہ ضروری ہے کہ کسی مستحقِ زکاۃ شخص کو بغیر عوض کے مالک بنایا جائے، لہٰذا جو ادارہ یا ہسپتال کسی مسلمان مستحقِ زکاۃ کو زکاۃ کا مالک بناتا ہوتواس ادارے یاہسپتال کو زکاۃ دینا درست ہے، اور جو ادارہ یاہسپتال اس کا اہتمام نہ کرتاہواسے زکاۃ دینا درست نہیں ۔ اور جہاں شبہ ہو وہاں زکاۃ دینے کی بجائےخود مستحق تلاش کرکے زکاۃ دی جائے۔نیززکوۃ دینے کےلیے ضروری ہےکہ زکوۃ دیتےوقت یا زکوۃ کی رقم کو الگ کرتے وقت نیت زکوۃ کی ہو،اگر کوئی شخص اپنے مال سے زکوۃ اداکرےتوزکوۃ اداہوجائے گی،
لہذاصورت مسؤلہ میں اگر شوہر بیوی کی اجازت سے اسکی زکوۃاپنے مال سے ادا کرتا ہوتو یہ جائز ہے،البتہ بیوی کی زکوۃ کو کاغذات میں اپنی زکوۃ کے طور پرپیش کر کے کمپنی سے وصول کرنا دھوکہ دہی کےحکم میں داخل ہو کر جائز نہیں۔
و لو تصدق عن غيره بغير أمره فإن تصدق بمال نفسه جازت الصدقة عن نفسه و لاتجوز عن غيره و إن أجازه و رضي به، أما عدم الجواز عن غيره فلعدم التمليك منه إذ لا ملك له في المؤدى و لايملكه بالإجازة فلاتقع الصدقة عنه و تقع عن المتصدق؛ لأن التصدق وجد نفاذًا عليه، و إن تصدق بمال المتصدق عنه وقف على إجازته فإن أجاز و المال قائم جاز عن الزكاة و إن كان المال هالكًا جاز عن التطوع ولم يجز عن الزكاة؛ لأنه لما تصدق عنه بغير أمره وهلك المال صار بدله دينًا في ذمته فلو جاز ذلك عن الزكاة كان أداء الدين عن الغير و أنه لايجوز، والله أعلم.
(بدائع الصنائع،كتاب الزكوة،فصل شرائط ركن الزكوة،ج:2،ص:41)
(المادة 833) الهبة هي تمليك مال لآخر بلا عوض ويقال لفاعله: واهب ، ولذلك المال موهوب ولمن قبله موهوب له والاتهاب بمعنى قبول الهبة أيضا.7(المادة 834) الهدية هي المال الذي يعطى لأحد أو يرسل إليه إكراما له.(مجلة الأحكام العدلية، الکتاب السابع في الهبة، المقدمة في بیان الإصطلاحات الفقهية المتعلقة بالهبة، ص:161)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں