بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 22/10/2026

دارالافتاء

 

عشر دیتے وقت اخراجات منہا کرنا


سوال

ہمارے علاقے میں  تھریشر کے ذریعے گندم اور بوسہ کی جدائی کی جاتی ہے، تو تھریشر والے کو اجرت میں گندم  دیاجاتاہے،اور اسی طرح فصل کاٹنے والے کو بھی اجرت میں  گندم دیاجاتا ہے ۔اب پوچھنا یہ ہے کہ جو گندم اجرت میں دیا جاتاہے عشر نکالتے وقت وہ گندم حساب کرکے تمام سےعشر نکالیں یا اجرت والے گندم کو منہا کرکے باقی سےعشر نکالیں؟

جواب

  وہ اخراجات جو زمین کو کاشت کے قابل بنانے سے لےکر پیداوار حاصل ہونے اور اس کو سنبھالنے تک ہوتے ہیں یعنی وہ اخراجات جو زراعت کے امور میں سے ہوتے ہیں مثلاً زمین کو ہم وار کرنے، ٹریکٹر چلانے، کاٹنےکی اجرت وغیرہ یہ اخراجات عشر ادا کرنے سے پہلے منہا نہیں کیے جائیں گے، بلکہ عشر یا نصفِ عشر اخراجات نکالنے سے پہلے پوری پیداوار سے ادا کیا جائے گا۔

البتہ پیداوار کی کٹائی کے بعد وہ اخراجات جو زراعت (کھیتی باڑی) کے امور میں سے نہیں ہوتے ، جیسے پیداوار کو منڈی تک پہنچانے کا کرایہ، اسی طرح پیکنگ، لوڈنگ وغیرہ کے جو اخراجات ہیں توان اخراجات عشر ادا کرنے سے پہلے منہا کیے جاسکتا ہے ۔

لہذاصورت مسؤلہ میں پیداوارسے عشر نکالتے وقت تھریشر والے کی اجرت اسی طرح فصل کاٹنے والے کی اجرت کو منہا نہیں کیا جائے گا، بلکہ زمین کی کل پیداوار کے حساب سے عشر ادا کیا جائے گا۔

 

ولا تحسب أجرة العمال ونفقة البقر، وكري الأنهار، وأجرة الحافظ وغير ذلك فيجب إخراج الواجب من جميع ما أخرجته الأرض عشرا أو نصفا كذا في البحر الرائق.، ولا يأكل شيئا من طعام العشر حتى يؤدي عشره كذا في الظهيرية.(الفتاوى الهندية،كتاب الزكاة،الباب السابع فى المصارف،ج:1،ص:187)


فتویٰ نمبر : 10510/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں