بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 22/10/2026 |
دارالافتاء
"Fiverr"یا "upwork" کے ذریعے ڈیزائن وغیرہ بنوانا
سوال
ایک شخص"fiverr"یا" upwork" جیسی ویب سائٹس پر لوگو ڈیزائن یا ترجمہ کی سروس دیتا ہے،مگر وہ کام خود نہیں کرتا ہے بلکہ کسی اور سے کرواتا ہے، ایسے عقد کی شرعا کیا حیثیت ہے؟
جواب
"Fiverr"اور" upwork" کے ذریعے گرافکس اورڈیزائننگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ،ویڈیوایڈیٹنگ، پروگرامنگ، تحریر وترجمہ وغیرہ جیسے سروسز فراہم کیے جاتے ہیں، اس طرح کی ویب سائٹس پر فری لانسنگ درحقیقت عقد اجارہ کی ایک صورت ہے،جس میں فری لانسر کی حیثیت اجیر مشترک کی ہے جبکہ کسٹمر کی حیثیت مستاجر کی ہوتی ہے۔نیز اس طرح کے ویب سائٹس کے بارے میں اصول یہ ہے کہ اگر مذکورہ ویب سائٹس کے ذریعے کوئی ایسا کام کیا جائے جس میں شریعت کے کسی حکم کی خلاف ورزی ہو جیسے جاندار کی تصویر سازی، موسیقی، حرام چیزوں کی تشہیریا دوسرے وہ کام جو شریعت میں ناجائز ہیں،تو وہ کام کرنا ناجائز ہے، اور اگر ایسا کام کیا جائے جس میں شریعت کے احکام کی خلاف ورزی نہ ہو ، اور نہ ہی جھوٹ اور دھوکہ دہی ہو، تو اس کام میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ہے۔
لہٰذا کسٹمر سے کام لے کر کسی دوسرے شخص سے بھی کروانا جائز ہے، بشرطیکہ کسٹمر نے بذاتِ خود کام کرنے کی شرط نہ لگائی ہو، البتہ اگر کوئی کسٹمر ایگریمنٹ میں یہ شرط لگائے کہ ا س پروجیکٹ پر بذاتِ خود کام کرنا ہے ، تو پھر فری لانسر کسی دوسرے شخص سے کام نہیں کروا سکتا۔
(الأجراء على ضربين مشترك وخاص فالأول من يعمل لا لواحد) كالخياط ونحوه (أو يعمل له عملا غيرموقت)...(أو موقتا بلا تخصيص)...(ولا يستحق المشترك الأجر حتى يعمل كالقصار ونحوه). (الدرالمختار شرح تنوير الأبصار، باب ضمان الأجير، ج:6، ص:64)
ولا يجوز الاستئجار على الغناء والنوح وكذا سائر الملاهي لأنه استئجار على المعصية والمعصية لا تستحق بالعقد. (الهداية، كتاب الإجارة، باب الإجارة الفاسدة، ج:3، ص:306)
وإذا استأجر رجل رجلا ليكتب له مصحفا أو فقها معلوما بأجر مسمى فهو جائز، وليس هذا كتعليم القرآن. ولو استأجر رجل رجلا ليكتب له نوحا أو شعرا أو غناء معلوما بأجر مسمى لزمه ذلك، وكان جائزا، ولا يشبه هذا التعليم. (الأصل لمحمد بن الحسن، كتاب الإجارات، باب الإجارة الفاسدة وما لا يجوز منها، ج:4، ص:23)
قال رحمه الله (ولا يستعمل غيره إن شرط عمله بنفسه) يعني ليس للأجير أن يستعمل غيره إذا شرط عليه أن يعمل بنفسه. (البحر الرائق شرح كنز الدقائق، كتاب الإجارة، ج:8، ص:14)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 329
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 246
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 894
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 455
- کتاب الصوم | فتاوئ : 91
- کتاب الحج | فتاوئ : 112
- کتاب النکاح | فتاوئ : 576
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 494
- خلع | فتاوئ : 50
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 7
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 60
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 88
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 477
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 102
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 78
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 82
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 22
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 177
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 413
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 22
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 32
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 8
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 199
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 154
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 63
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 43
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 324
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1193
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 34
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 388
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں