بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 25/10/2026

دارالافتاء

 

33 سال پہلےقرض پر لیا ہو سونا واپس کرنا


سوال

ایک شخص نے دوسرےشخص کو 33 سال پہلےکچھ سونا قرض دیا تھا،اب قرض خواہ اس سے اپنا سونا مانگتا ہےلیکن مقروض دینے سے انکار کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں  نے33سال پہلےجوسونا لیا تھامیں اس  کے بقدر آپ کو قیمت دونگا لیکن قرض خواہ کہتے ہےکہ نہیں مجھے سونا دوکیونکہ میں نے آپ کو سونا دیا تھا یا ابھی سونے کی جو قیمت ہے وہ دے دو۔

جواب

واضح رہے کہ مقروض جس مقدار میں سوناقرض لے اتنی مقدار میں سونا واپس کرنا اس کے ذمہ لازم ہو گا کیونکہ سونا مثلی ہےاور جب مثلی چیز  قرض میں دی جائے تولوٹاتے وقت اس کا مثل ہی دینا لازم ہوتا ہے، اس میں قیمت کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا۔ 

لہذا صورت مسئولہ میں اگر مقروض نے 33 سال قبل سونا قرض لیا تھا تو اس کے ذمے اسی مقدار میں سونا ہی واپس کرنا لازم ہے خواہ اس کی قیمت جوبھی بنتی ہو۔

 

‌فإذا ‌استقرض ‌مائة ‌دينار ‌من ‌نوع ‌فلا ‌بد ‌أن يوفي بدلها مائة من نوعها الموافق لها في الوزن أو يوفي بدلها وزنا لا عددا، وأما بدون ذلك فهو ربا.(ردالمحتار علی الدر المختار،کتاب البیوع،باب الربا، مطلب في استقراض الدراھم عددا ج:7،ص،410)


فتویٰ نمبر : 3801/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں