بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

مسجد میں چہل قدمی کر نا


سوال

مسجد میں چہل قدمی کر نا کیسا ہےدلیل کے ساتھ جواب عنایت فر مائیں؟

جواب

واضح رہے کہ مسجد عبادت کی جگہ ہے، اس لیے، چہل قدمی  کی نیت سے مسجد میں چلنا پھرنا آداب کے خلاف ہے ۔البتہ اگر کوئی شخص ذکر و اذکار کے دوران نیند کے غلبے سے بچنے کے لیے یا کسی طبی ضرورت کے تحت چہل قدمی کرے، تو نمازیوں کو خلل پہنچائے بغیرمسجد میں ایسا کرنا جائز ہے۔

 

ولا يجوز أن تعمل فيه الصنائع ‌لأنه ‌مخلص ‌لله ‌تعالى فلا يكون محلا لغير العبادة.( البحر الرائق،فصل استقبال القبلة بالفرج في الخلا،ج:2،ص:38)


فتویٰ نمبر : 6283/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں