بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
قربانی کی گائے اور حاجت اصلیہ کا حکم
سوال
اگر کسی کی ملکیت میں ایک گا ئے ہو تو کیا وہ قربانی کے نصاب میں شمار ہوگی؟کیا اس میں سائمہ اور غیر سائمہ (یعنی چرنے والی یا چارہ کھلانے والی) گائے کے درمیان فرق کیا جائے گا؟دودھ دینے والی گائے اور وہ گائے جو ابھی تک دودھ نہیں دیتی، کیا ان دونوں کے حکم میں فرق ہوگا؟بیل اور گا ئےمیں قربانی کے اعتبار سےکوئی فرق ہے یا نہیں؟ جب ایک عام مقصد کے لیے پالی گئی گائے کو ضرورتِ اصلیہ نہ کہا جائے، تو مہنگے موبائل کو ضرورتِ اصلیہ قرار دینا کس حد تک درست ہے؟
جواب
قربانی ہر اس مسلمان (مرد یا عورت )پر واجب ہوتی ہے جو عاقل، بالغ اور مقیم ہو اور اس کی ملکیت میں قربانی کے ایام میں ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا چاندی کے نصاب کے بقدر نقدی یا سامان تجارت یا ایسا مال موجود ہو جو اس کی حاجات اصلیہ سے زائد ہو۔
صورت مسؤلہ کے مطا بق اگر گائے کو ذاتی استعمال کے لیے پالا گیا ہو، تو وہ ضرورتِ اصلیہ میں شمار ہوگی اور قربانی کے نصاب میں شامل نہ ہوگی۔ زکاة کے مسائل میں سائمہ اور غیر سائمہ کا فرق ہے، لیکن قربانی کے نصاب میں اس کا اثر نہیں ہوتا۔دودھ دینے والی گائے اور وہ گائے جو ابھی تک دودھ نہیں دیتی، دونوں اگر ذاتی استعمال کے لیے پالی گئی ہیں، تو ضرورتِ اصلیہ میں شمار ہوں گی۔ اسی طرح، گائے اور بیل میں قربانی کے اعتبار سے کوئی فرق نہیں ہے دونوں قربانی کے جانوروں میں شامل ہیں، بشرطیکہ عمر اور دیگر شرائط پوری ہوں۔ نیزمہنگے موبائل فون کو ضرورتِ اصلیہ میں شمار کرنا اس کے استعمال پر منحصر ہے۔ اگر وہ پیشہ ورانہ یا ضروری ذاتی استعمال کے لیے ہے، تو وہ ضرورتِ اصلیہ میں شامل ہوگا۔، تاہم، اگروہ استعمال میں نہ ہو،توایسی صورت میں وہ ضرورتِ اصلیہ میں شامل نہیں ہوگا۔
وأما) (شرائط الوجوب) : منها اليسار وهو ما يتعلق به وجوب صدقة الفطر …والموسر في ظاهر الرواية من له مائتا درهم أو عشرون دينارا أو شيء يبلغ ذلك سوى مسكنه ومتاع مسكنه ومركوبه وخادمه في حاجته التي لا يستغني عنها.(الفتاوی الهندية،کتاب الأضحية،الباب الاول،ج:5،ص: 337 )
وشرائطها : الإسلام والإقامة واليسار الذي يتعلق به وجوب صدقة الفطروقال ابن عابدين قوله اليسار بأن ملك مائتي درهم أو عرضا يساويها غير مسكنه وثياب اللبس أو متاع يحتاجه إلى أن يذبح الأضحية .(ردالمحتار علی الدرالمختار،كتاب الأضحية،ج:9،ص:453)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں