بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 09/09/2026

دارالافتاء

 

موبائل فروخت کرنے پر فیصد کے حساب سے اجرت


سوال

میں ایک شخص کے ساتھ موبائل کی دکان میں کام کرتا ہوں۔ وہ زیادہ تر نئے موبائل خریدتا ہے، کبھی کبھار استعمال شدہ موبائل بھی خرید لیتا ہے۔ میری اجرت اس طرح مقرر کی گئی ہے کہ میں جتنے نئے موبائل فروخت کرتا ہوں، ان کی آمدنی کا 25 فیصد، اور جتنے استعمال شدہ موبائل فروخت کرتا ہوں، ان کی آمدنی کا 35 فیصد مجھے بطور اجرت دیا جاتا ہے۔اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا میرے لیے اس طرح اجرت لینا جائز ہے یا نہیں؟ اگر یہ طریقہ جائز نہیں ہے تو اس کی شرعی طور پر جائز متبادل صورت کیا ہو سکتی ہے؟

جواب

واضح رہے کہ جب کوئی شخص کسی چیز کی فروخت کے لیے معاوضے پر وکیل مقرر کرے، تواس کے لیے ضروری ہے کہ معاوضہ متعین اور معلوم ہو، کیونکہ اجرت معلوم نہ ہونے کی صورت میں معاملہ فاسد ہوجاتا ہے۔                    

لہٰذا صورتِ مسئولہ میں سائل کے لئے موبائل فروخت کرنے پر 25 فیصد اور استعمال شدہ موبائل فروخت کرنے پر35 فیصد اجرت طے کرنا، چونکہ جہالت ہےکیونکہ  معلوم نہیں کہ موبائل فروخت ہوگا یا نہیں، اورحقیقی منافع بھی مالک کو ہی معلوم ہوں گے ، اس لئے سائل کے لئے فیصد بھی مجہول ہوگی اس وجہ سےاس طرح اجرت طے کرنا  جائز نہیں۔اور  اس کےجائز متبادل صورت  یہ ہو سکتی ہے کہ سائل کے لیے ایک خاص مقدار میں مہینے ،ہفتے یا دن کے حساب سےتنخواہ مقررکی جائے۔

 

والأصل في شرط العلم بالأجرة قول النبي صلى الله عليه وسلم «من استأجر أجيرا فليعلمه أجره» والعلم بالأجرة لا يحصل إلا بالإشارة والتعيين أو بالبيان وجملة الكلام فيه۔(بدائع الصنائع ،کتاب الإجارة،فصل في شرائط ركن الإجارة،ج:4،ص:194)

‌دفع ‌ثوبا إليه وقال بعه بعشرة فما زاد فهو بيني وبينك قال أبو يوسف - رحمه الله تعالى - إن باعه بعشرة أو لم يبعه فلا أجر له وإن تعب له في ذلك، ولو باعه باثني عشر أو أكثر فله أجر مثل عمله وعليه الفتوى۔(الفتاوى الهندية، کتاب الإجارة،الباب السادس عشر في مسائل الشيوع في الإجارة،ج:4،ص:451)


فتویٰ نمبر : 3806/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں