بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 23/08/2026

دارالافتاء

 

آن لائن گیمزمیں کوائن خریدنا


سوال

کیا آن لائن گیمزمیں virtual currency (جیسےکوائن،جواہرات) خریدنا شرعاً جائزہے؟

جواب

واضح رہےکہ کوائن کا تعلق ڈیجیٹل کرنسی سے ہے اورہماری معلومات کےمطابق ڈیجیٹل کرنسی کی حقیقت چونکہ ابھی تک پوری طرح واضح نہیں ہوئی اورفی الحال یہ ارتقائی مراحل سے گزررہی ہے جبکہ قانونی سطح پربھی ابھی تک پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں اسے لیگل کرنسی کی حیثیت حاصل نہیں۔ اسی طرح اہل علم کی آراء بھی اس بارے میں مختلف ہیں۔ لہذا جامعہ عثمانیہ کے دارالافتاء نے اس بارے میں غوروخوض کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ فی الوقت اس بارے میں رائے قائم نہ کی جائے،البتہ مناسب یہ ہے کہ حقیقت واضح ہونے تک اس کے استعمال سےاحترازہی کیا جائے کیونکہ مومنین کی یہ خوبی ہے کہ وہ شبہات سے بھی اپنے آپ کو بچاتے ہیں بالخصوص جب کہ وہ زندگی کی کوئی لازمی ضرورت بھی نہ ہو۔

 

وشرط المعقود عليه ستة: كونه موجودا ‌مالا ‌متقوما مملوكا في نفسه، وكون الملك للبائع فيما يبيعه لنفسه، وكونه مقدورالتسليم فلم ينعقد بيع المعدوم وما له خطر العدم.(ردالمحتار علی الدرالمختار،کتاب البیوع،ج:4،ص:505)

وأما الذي يرجع إلى المعقود عليه فأنواع (منها) : ‌أن ‌يكون ‌موجودا فلا ينعقد بيع المعدوم، وماله خطر العدم كبيع نتاج النتاج.(بدائع الصنائع فی ترتیب الشرائع،کتاب البیوع،ج:5،ص:138)


فتویٰ نمبر : 3799/297/322

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں