بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
سرکاری ملازمت پیسوں كے عوض خریدنا
سوال
ایک شخص نے سرکاری ملازمت 12 لاکھ روپے میں خریدی اور اس شخص کو پتہ نہیں تھا کہ یہ اس کا حق ہے یا نہیں کیونکہ ملک میں حقدار اور غیر حقدار معلوم نہیں ۔ اور بعد میں اپنی ڈیوٹی صحیح طریقے سے سرانجام دیتا ہے، اب پوچھنا یہ ہےکہ ایسی نوکری جائز ہے یا نہیں ۔ شریعت کی روشنی میں اس کا کیا حکم ہے ۔
جواب
واضح رہے کہ رشوت لینا اور دینا دونوں کبیرہ گناہ ہیں ۔ البتہ اگر کوئی ایسی صورت ہو جہاں ہر ممکن کوشش کر نے کے باوجود بھی حق ضائع ہو رہا ہو اور بغیر رشوت دئیے حق کا حاصل ہونا ممکن نہ ہو تو پھر اپنے جائز حق کے حصول کے لئے مجبوری میں رشوت دینے کی گنجائش ہو گی ، تاہم رشوت دینے پر اللہ تعالی سے توبہ و استغفار کرنا لازم ہو گا۔
صورت مسئولہ میں اگرہرقسم کوشش اورتدبیرکےباوجودکوئی جائزنوکری بغیررشوت دئیےنہ مل رہی ہوتواس صورت میں رشوت دینے کی گنجائش اس شرط کے ساتھ ہوگی کہ اس شخص کےاندراس نوکری کوانجام دینے کی اہلیت ہواوراس کے رشوت دینے کی وجہ سے کسی دوسرےمسلمان کاحق ضائع نہ ہورہا ہو۔ اس صورت میں گناہ رشوت لینے والے پرہوگااوراس نوکری سےحاصل ہونےوالی آمدنی حلال ہوگی۔
بصورت دیگررشوت دیناجائزنہیں اوراگررشوت دے کرنوکری حاصل کرلی تورشوت دینے کاگناہ بھی ہوگااورپھرآمدنی کاحلال یاحرام ہونےکامدارملازم کی اہلیت اورمتعلقہ امورکوسرانجام دینے پرہوگا۔
عن عبد الله بن عمرو رضي الله عنه )بالواو( قال لعن رسول الله الراشي والمرتشي أي معطي الرشوة…أما إذا أعطى ليتوصل به إلى حق أوليدفع به عن نفسه ظلما فلا بأس به، وكذا الآخذ إذا أخذ ليسعى في إصابة صاحب الحق فلابأس به، لكن هذاينبغي أن يكون في غيرالقضاة والولاة، لأن السعي في إصابة الحق إلى مستحقه ودفع الظالم عن المظلوم واجب عليهم،فلايجوزلهم الأخذعليه. (مرقاةالمفاتيح،کتاب الإمارة والقضاء، الفصل الثاني، ج:7، ص:332)
الحقوق المجردةلايجوزالإعتياض عنها۔ )الأشباه والنظائر، الفن الثاني:فن الفوائد، العقدالفاسد إذا تعلق به حق العبد، ص:187)
(قوله إذاخاف على دينه) عبارة المجتبى لمن يخاف،وفيه أيضا دفع المال للسلطان الجائر لدفع الظلم عن نفسه وماله ولاستخراج حق له ليس برشوة يعني في حق الدافع. (ردالمحتارعلی الدرالختار، کتاب البیوع، فصل في البيع، ج:6، ص:423)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں