بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 21/10/2026

دارالافتاء

 

امرین نام رکھنا


سوال

امرین نا م رکھنا کیسا  ہے؟

جواب

واضح رہے کہ بچے کے لیے اچھے نام کاانتخاب اس کےحقوق میں سے ہے۔والدین کی یہ ذمہ داری ہےکہ وہ بچےکےلیے ایسے نام کا انتخاب کرے  جوکسی نبی ،صحابی  یا نیک بندے کا نام ہو اور صحیح معنی والا ہو، ،اس  کے علاوہ جو نام بے معنی ہو ،اس سےاحتراز ضروری ہے۔

صورت مسئولہ میں 'امرین' نام کا معنی مختلف لغات میں تلاش کے باوجود نہیں ملا،اس لئےاس کی بجائے کوئی اور اچھا نام رکھنا چاہیے۔

 

"عن ‌أبي الدرداء قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:إنكم ‌تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم".( سنن أبي داؤد،كتاب الأدب،باب في تغيير الأسماء، ج:4،ص:442)


فتویٰ نمبر : 6272/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں