بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
کسی کو ظلم سے بچانے پر اس سےہدیہ قبول کرنا یا اجرت لینا
سوال
اگر کوئی قانونی اشیا کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتا ہو لیکن راستے میں سرکاری یا غیر سرکاری لوگ اس سے بھتہ وصول کرتے ہوں چنانچہ کوئی دوسرا شخص اپنے اثر ورسوخ کی بنا پر سامان کو ان لوگوں (بھتہ خوروں)سے محفوظ طریقے سے منتقل کروادے جس پر سامان کے مالک اس کو کچھ رقم دیدیں تو اس کے لیے یہ لینا جائز یا نہیں؟ نیز اگر یہ شخص ان لوگوں سے باقاعدہ ایک متعین حق الخدمت کی بات کرلے تو پھر اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
اسلامی شریعت نے خدمتِ خلق، مظلوم کی اعانت اور لوگوں کو ضرر و ظلم سے بچانے جیسے اعمال کو باعثِ اجر و ثواب قرار دیا ہے۔ اگر کوئی شخص کسی حلال و مباح مقصد میں لوگوں کی مدد کرے، مثلاً انہیں ظلم یا ناجائز بھتہ خوری سے محفوظ رکھے، اور اس کے بدلے میں وہ اپنی رضا و خوشی سے اسےکچھ رقم بطور ہدیہ یا معاونت پیش کریں، تو اس کا لینا شرعاً حلال ہے۔نیز اگر کوئی اس شخص کو باقاعدہ یہ کام حوالہ کرے،یا یہ شخص خود متعین رقم کا مطالبہ کرے اور لوگ اس پر راضی ہوں،توپھر یہ شخص اجیر کے حکم میں ہو گا، اور اجیر کو اس کی خدمت کے بدلے اجرت لینا جائز ہے، لیکن اس صورت میں اجرت کی مقدارپہلے سے متعین کرنا ضروری ہے۔
لہذا صورت مسئولہ میں اگرکوئی شخص بغیر معاوضہ کے خدمت انجام دے رہا ہو اور لوگ اپنی رضا سے کچھ پیسے دیں، تو یہ پیسے لینا جائز ہے۔ اسی طرح اگر کسی نے اسے باقاعدہ یہ کام حوالہ کیا ہو، تو پھر بھی اس کے لیے متعین رقم لینا جائز ہے اور دونوں صورتوں میں یہ بھتہ کے حکم میں نہیں آئے گا۔
عن أبي حرّة الرّقاشي، عن عمّه أنّ رسول الله ﷺقال: " لا يحل مال رجل مسلم لأخيه، إلّا ما أعطاه بطيب نفسه "(السنن الكبرى للبيهقي،كتاب قتال أهل البغي،باب أهل البغي إذا فاءوا......،ج:8،ص:316،رقم الحديث:16756)
عن أبي هريرة عن النّبيّ ﷺ:"لا يساوم الرّجل على سوم أخيه،ولا يخطب على خطبة أخيه،ولاتناجشوا،ولا تبايعوا بإلقاء الحجر،ومن استأجر أجيرا فليعلمه أجره"( السنن الكبرى للبيهقي،كتاب الإجارة،باب لاتجوز الإجارة حتى تكون معلومة و تكون الأجرة معلومة،ج:6،ص:198،رقم الحدیث:11651)
وأما الذي يرجع إلى ما يقابل المعقود عليه وهو الأجرة والأجرة في الإجارات معتبرة بالثمن في البياعات؛لأن كل واحد من العقدين معاوضة المال بالمال،فما يصلح ثمنا في البياعات يصلح أجرة في الإجارات،وما لا فلا،وهو أن تكون الأجرة مالا متقوما معلوما.(بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع،كتاب الإجارة،فصل في أنواع شرائط ركن الإجارة،ج:4،ص:193)
لوكان لأحد أمر محق فيه عند وال فأدى أحدالأشخاص غير الموظفين مالا ليقوم له بإتمام ذلك الأمر فيحل دفع ذلك وأخذه؛لأنه وإن كانت معاونة الإنسان للآخر بدون مال واجبة،فأخذ المال مقابل المعاونة لم يكن إلا بمثابة أجرة(الولوالجية بتغيير يسير) .(درر الحكام في شرح مجلة الأحكام،الکتاب السادس عشر،الباب الأول في حق القضاۃ،الفصل الثانی في بیان آداب القاضي،المادۃ:1796،ج:4،ص:590)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں