بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 25/10/2026

دارالافتاء

 

سات آدمیوں کی قربانی میں ایک کا صدقے کی نیت کرنا


سوال

ایک شخص نے چھ بندوں کو ملا کر گائے کی قربانی کی، مگر ان میں سے ایک نے بعد میں بتایا کہ اس کی نیت صدقے کی تھی،قربانی کی نہیں کیا سب کی قربانی فاسد ہوگئ یا باقی  چھ افراد کی قبول ہے؟

جواب

واضح رہے کہ قربانی میں تقرب الی اللہ کی نیت کرنا ضروری ہے چاہے وہ واجب قربانی کی صورت میں ہو یا صدقہ کی صورت میں یا،دم تمتع،دم قران یا عقیقہ کی صورت میں بہرحال یہ سب نیتیں کرنا جائزہیں،اوراس سے شرکاء کی واجب قربانی پر اثر نہیں پڑتا، تاہم ان میں سے اگرکسی ایک کا مقصد صرف گوشت کا حصول ہو تو اس سے باقی  سب کی قربانی فاسد ہو گی ۔

صورت مسؤلہ کے مطابق تمام شرکاءمیں سے ایک کی طرف سےصدقہ کی نیت کرنے سےباقی چھ افراد کی قربانی پر کوئی اثر نہیں پڑتا ۔

 

ولو أرادوا القربة۔الأضحيّةأو غيرها من القرب۔أجزأهم،سواء كانت القربة واجبةٓ أو تطوعا،أو وجب علی البعض دون البعض،وسواء اتفقت جھات القربة أو اختلفت،بأن أراد بعضھم الأضحيّة وبعضھم جزاءالصيد،وبعضهم هدي الإحصار، وبعضھم كفارة عن شيئ أصابه في إحرامه،وبعضھم هدي التطوع، وبعضھم دم المتعة أوالقران،(الفتاوى الھندية،كتاب الأضحيّة، الباب الثامن،ج:5،ص:351)


فتویٰ نمبر : 10486/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں