بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

بجلی کا بل کم کرنے کی غرض سے ایک ہی مسجد کو دو میٹر لگانا


سوال

کیا بجلی کا بل کم کرنے کی غرض سے ایک ہی مسجد کو دو میٹر لگوائے جا سکتے ہیں؟ ازراہ کرم شرعی نقطہ نظر سے اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

اگرحکومت یامتعلقہ بجلی کے ادارے کی طرف سے ایک مسجد میں دو میٹر لگوانے کی اجازت نہ ہو، تو بل کم کرنے کی نیت سے دو میٹر لگوانا درست نہیں ہے،تاہم اگر بجلی کے متعلقہ ادارے کی طرف سےدومیٹرلگوانے کی اجازت ہو، تو ایسی صورت میں بل کم کرنے کی نیت سے دو میٹر لگوانا شرعاً جائزہوگا۔

 

قال اللہ تعالیٰ: ﴿یا أیھا الذین أمنوا أطیعوا اللہ و أطیعوا الرسول و أولي الأمر منکم  ﴾ومن الناس من يقول إن الأظهر من أولى الأمر هاهنا أنهم الأمراء لأنه قدم ذكر الأمر بالعدل وهذا خطاب لمن يملك تنفيذ الأحكام وهم الأمراء والقضاة ثم عطف عليه الأمر بطاعة أولي الأمر وهم ولاة الأمر الذين يحكمون عليهم ماداموا عدولا مرضيين وليس يمتنع أن يكون ذلك أمرا بطاعة الفريقين من أولي الأمر وهم أمراء السرايا والعلماء إذ ليس في تقدم الأمر بالحكم بالعدل ما يوجب الاقتصار بالأمر بطاعة أولي الأمر على الأمراء دون غيرهم الخ . (أحكام القرأن للجصاص ،باب فی طاعةأولي الأمر ، ج :2 ، ص: 210)


فتویٰ نمبر : 6283/297/328

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں