بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
قرآنی قاعدہ ناپاک جگہ میں گرنے کی صورت میں شریعت کا حکم
سوال
ہمارے علاقے میں ایک بچے سے قرآنی قاعدہ لیٹرین میں گر گیا ہے،اورہم نے اس کے نکالنے کی بہت کوشش کی،لیکن کامیاب نہ ہوسکے،اب دوہی صورتیں ہیں کہ یا تو اس لیٹرین کو توڑا جائےجس میں ہمارے لیے کافی خرچ اور دشواری ہے،اور یا اس پر پانی بہایا جائے،تو ایسی صورتحال میں شریعت کیا حکم دیتی ہے۔
جواب
واضح رہے کہ قرآن مجیداور اس سے متعلقہ کوئی چیز جیسے قاعدہ ،پارہ یا ورق وغیرہ کا ادب و احترام ہر مسلمان پر لازم ہے، اور اس کے ساتھ ادنیٰ درجے کی بے ادبی بھی ناجائز اور گناہ ہے۔ اگر قرآن مجید یا اس سے متعلقہ کوئی چیز (جیسے قاعدہ) گندگی کی جگہ میں چلی جائے تو حتی الوسع اس کو نکالنالازم ہے،اور بے ادبی سے بچانا واجب ہے، اور پاک کپڑے میں لپیٹ کر کسی پاک جگہ میں دفن کرنا بہتر اور افضل ہے ۔
لہذا صورت مسئولہ میں بہتریہی ہے کہ قرآنی قاعدے کو اس جگہ سے نکالا جائے،لیکن اگر حتی الوسع کوشش کے باوجودنہ نکالا جاسکے ،تو اگرلیٹرین کوتوڑکراسے دوبارہ بنانا اس کے لیے ممکن ہو یعنی مالی بوجھ برداشت کر سکتا ہو تو توڑ کرنکالے،لیکن اگر یہ اس کی وسعت سے باہر ہو،تو پھرنہ نکالنےکی گنجائش ہے۔
"و في الذخيرة: المصحف إذا صار خلقًا و تعذر القراءة منه لايحرق بالنار ... و لايكره دفنه، و ينبغي أن يلف بخرقة طاهرة، و يلحد له لأنه لو شقّ و دفن يحتاج إلى إهالة التراب عليه، و في ذلك نوع تحقير إلا إذا جعل فوقه ... لاتصل إليه يد محدث و لا غبار، و لا قذر تعظيمًا لكلام الله عز وجل". ( رد المحتار،كتاب الحظر و الاباحة، فرع يكره إعطاء سائل المسجد إلا إذا لم يتخط رقاب الناس، ج:6، ص:422 )
أن التضييق في الشرع مدفوع مرفوع فلا تكليف الا بحسب الوسع اي الطاقة والقدرة الممكنة وتندرج تحت قاعدة المشقة تجلب التيسير.( القواعد الفقهية، رقم القاعدة:25، مفاد القاعدة، ج:5، ص:107 )
والقدرة الأولى (الممكنة) شرط في أداء كل واجب.( فواتح الرحموت بشرح مسلم الثبوت، مسالة قسم الحنفية القدرة إلى ممكنة وإلى ميسرة، ج:1، ص:115 )
المصحف إذا صار خلقًا لايقرأ منه ويخاف أن يضيع يجعل في خرقة طاهرة ويدفن، ودفنه أولى من وضعه موضعا يخاف أن يقع عليه النجاسة أو نحو ذلك. (الفتاوي الهندية، كتاب الكراهية، الباب الخامس في آداب المسجد والقبلة والمصحف وما كتب فيه شيء من القرآن.( ج:5، ص:323 )
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں