بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 08/09/2026 |
دارالافتاء
سیلزمین کا دوسری کمپنی کی مصنوعات فروخت کرنااور اس پر تنخواہ سے کٹوتی کرنا
سوال
ہماری کمپنی میں ہمارے ساتھ سیلزمین ہیں،جن کو ہر مہینہ ان کی بنیادی تنخواہ (Basic salary) کے علاوہ ان کو ٹارگٹ پورا کرنے پر کمیشن دی جاتی ہے کمپنی کی طرف سے سلزمین کو یہ ہدایت ہوتی ہے کہ مقررہ اوقات میں کمپنی کے کاموں کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں کرنا ہے،اس کے باوجود بعض سیلزمین کام کے دوران خفیہ طور پر کسی دوسری کمپنی کی مصنوعات فروخت کرتے ہیں،اس جرم پر کمپنی سیلزمین کو برطرف کرتی ہے یا اس کی ماہانہ تنخواہ سے 40 فیصد کٹوتی کرتی ہے شرعاً، کمپنی کا یہ عمل کیسا ہے؟
جواب
جس ملازم کو متعین وقت کے عوض متعین اجرت ملتی ہو،وہ اجیر خاص کہلاتا ہے اور اجیر خاص کو مقررہ وقت میں اپنے مالک کی طرف سے سپرد کردہ کام کے علاوہ دوسرا کام کرنے کی گنجائش نہیں،چنانچہ اگروہ کام کے مقررہ وقت میں کسی دوسرے کےلیے کام کرے،تو جتنا وقت غیر متعلقہ کام پر صرف کیا ہےاس کے بقدر اس کی تنخواہ سے کٹوتی کرناجائزہے۔
صورت مسؤلہ کے مطابق تنخواہ دار سیلزمین کا کمپنی کی طرف سے مقررہ وقت میں دوسری کمپنی کی مصنوعات فروخت کرناجائز نہیں،نیز اس جرم پر اگر کمپنی سیلزمین کو ملازمت سے برطرف کرتی ہےتو شرعااس کی گنجائش ہے،اور اگراس کی ماہانہ تنخواہ سے کٹوتی کرتی ہے تواگر دوسری کمپنی کے لیے کئے گئے کام کا وقت معلوم ہوتواسی کے بقدر کٹوتی جائز ہے تاہم اگراس وقت اور کام کی مقدار معلوم نہ ہو اور کمپنی نے سیلزمین کے ساتھ پہلے سے معاہدہ بھی کیا ہو کہ اس جرم پر 40 فیصد کٹوتی ہوگی،تو معاہدے کے مطابق سیلزمین سے 40 فیصد تنخواہ کی کٹوتی کی گنجائش ہے۔
(والثاني) وهو الأجير (الخاص) ويسمى أجير وحد (وهو من يعمل لواحد عملا مؤقتا بالتخصيص ويستحق الأجر بتسليم نفسه في المدة وإن لم يعمل كمن استؤجر شهرا للخدمة أو) شهرا (لرعي الغنم)(ردالمحتارعلی الدرالمختار،کتاب الأجارۃ،مبحث الأجیرالخاص،ج:6،ص:69)
وليس للخاص أن يعمل لغيره، ولو عمل نقص من أجرته بقدر ما عمل فتاوى النوازل.(ردالمحتارعلی الدر المختار،کتاب الأجارۃ،مبحث الأجیر الخاص،ج:6،ص:70)
وقال النبي صلى الله عليه وسلم المسلمون عند شروطهم(صحیح البخاري،كتاب الأجارة،باب أجر السمسرة،ج:3،ص:96)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں