بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم
| لاگ ان | 09/09/2026 |
دارالافتاء
سیلزمین کی تنخواہ سے ہلا ک شدہ مال کی تلافی
سوال
کمپنی کی جانب سے سیلز مین کو یہ اجازت ہوتی ہے کہ وہ بااعتماد اور بڑے گاہکوں پراسٹاک فروخت کرکے اس کی قیمت قسطوں میں وصول کرسکتاہے۔ تاہم قسطوں کی وصولی کے دوران اگر کوئی گاہک غائب ہو جائے تووہ رقم سیلز مین کے ذمہ ہوگی۔ کمپنی ہرمہینے سیلز مین کی تنخواہ میں سے کچھ رقم کاٹ لیتی ہے۔ بعد میں اگر گاہک مل جائےاور بقایاجات ادا کرے،تو کمپنی وہ رقم سیلزمین کوواپس کردیتی ہے۔ شرعاً کمپنی کا یہ اصول درست ہے یا نہیں؟
جواب
سیلزمین کی شرعی حیثیت اجیر خاص کی ہے اوراجیرخاص کے ہاتھ مالک کا مال امانت ہوتاہےلہذا اگرسیلزمین کے ہاتھ سے کوئی چیزبغیر کسی کوتاہی اور لاپروائی کے ضائع ہوجائے تواس کا ضمان سیلزمین پرلازم نہیں ہو تا،البتہ اگرسیلزمین کی کسی ایسی حرکت سے وہ چیزضائع ہوجائے جس کی مالک نے نہ صراحۃً اجازت دی ہو،اور نہ دلالۃً یا سیلزمین کی کوتاہی اور لاپروائی کی وجہ سے کوئی چیزضائع ہوجائے تواس میں ضمان سیلزمین پر آئے گا۔
صورت مسؤلہ کے مطابق اگر سیلزمین مارکیٹ میں ایسے گاہکوں کو قسطوں پر مال دے رہا ہو،جن پرمارکیٹ میں اعتماد ہو،،نیز ان کی ظاہری حالت سے بھی وہ درست معلوم ہوتے ہوں،اور اس جیسے گاہکوں کے لیے مالک کی طرف سے قسطوں پرمال دینے کی صراحۃً یا دلالۃً اجازت موجود ہو،توایسے گاہکوں کو اگر سیلزمین قسط پر مال دے اور بعد میں وہ گاہک کسی وجہ سے غائب ہوجائے توا س صورت میں سیلزمین کو ذمہ دار ٹھہرانا جائزنہیں،تاہم اگر سیلزمین غفلت وکوتا ہی سے ایسے گاہک کو قسطوں پرمال دے،جو قابل اعتماد نہ ہواور مالک کی طرف سے ان گاہکوں کو قسطوں پر مال دینے کی اجازت بھی نہ ہو توایسی صورت میں اگر وہ گاہک غائب ہوجائےتو کمپنی سیلزمین کی تنخواہ سے اس نقصان کی تلافی کرسکتی ہے۔
(والخاص يستحق الأجر بتسليم نفسه في المدة، وإن لم يعمل كمن استؤجر شهرا للخدمة أو لرعي الغنم) أي الأجير الخاص يستحق الأجرة بتسليم نفسه للعمل عمل أو لم يعمل۔(تبیین الحقائق،باب ضمان الاجیر،ج:5،ص:137)
لو تلف المستأجر فيه بتعدي الأجير أو تقصيره يضمن.(مجلة الأحكام العدلية،كتاب الأجارات،فصل ثالث،فی ضمان الأجیر۔مادہ رقم:607،ج:2،ص:113)
تعدي الأجير هو أن يعمل عملا أو يتحرك حركة مخالفتين لأمر الآجر صراحة أو دلالة.(مجلة الأحكام العدلية،ج:2،ص:113)
تلاش
تلاش
- کتاب العقائد | فتاوئ : 314
-
کتاب الطّہارۃ | فتاوئ : 234
-
کتاب الصلوۃ | فتاوئ : 857
- نمازوں کے اوقات
- اذان واقامت کے احکام
- نمازکاطریقہ اورشرائط وارکان
- نمازکے واجبات
- نمازتوڑنے والے کام
- نمازکومکروہ بنانے والے کام
- سُترہ کے احکام
- امامت اورجماعت کے مسائل
- وترکے احکام
- سُنن اورنوافل
- تراویح
- سجدہ سہوکے احکام
- سجدہ تلاوت کے احکام
- نمازِجمعہ
- نمازِعیدین
- مسافرکی نماز
- مریض اورمعذورکی نماز
- فوت شدہ نمازوں کی قضا
- استسقاء اورکسوف وخسوف کی نماز
- احکامِ میت اورنمازِجنازہ
- باب زلۃ القاری
- ادعیہ
- کتاب الزکوٰۃ | فتاوئ : 434
- کتاب الصوم | فتاوئ : 90
- کتاب الحج | فتاوئ : 111
- کتاب النکاح | فتاوئ : 551
- کتاب الطلاق | فتاوئ : 475
- خلع | فتاوئ : 48
-
ظہار | فتاوئ : 6
-
ایلاء | فتاوئ : 4
-
ثبوتِ نسب | فتاوئ : 6
-
نفقات | فتاوئ : 33
-
حضانت(بچوں کی پرورش کاحق) | فتاوئ : 36
-
عدت کے احکام | فتاوئ : 58
-
کتاب الشرکۃ(شرکت کے احکام) | فتاوئ : 86
- کتاب البیوع(خریدوفروخت) | فتاوئ : 461
-
کتاب الربا(سودکے احکام) | فتاوئ : 98
-
کتاب الکفالۃ(ضمانت،گارنٹی کے احکام) | فتاوئ : 8
-
کتاب المضاربۃ(مضاربت کے احکام) | فتاوئ : 75
-
کتاب القرض والدین | فتاوئ : 75
-
کتاب الودیعۃ والامانۃ(امانت کے احکام) | فتاوئ : 21
-
کتاب الھبۃ(تحفہ کے احکام) | فتاوئ : 171
-
کتاب الاجارۃ(کرایہ داری اورملازمت کے احکام) | فتاوئ : 385
-
کتاب الشفعۃ | فتاوئ : 21
-
کتاب الرھن(گروی کے احکام) | فتاوئ : 6
-
کتاب المزارعۃوالمساقاۃ(مزارعت اورباغبانی کے احکام) | فتاوئ : 31
-
کتاب الصید(شکارکے احکام) | فتاوئ : 3
-
کتاب الذبائح(جانوروں کے ذبح کرنے کے احکام) | فتاوئ : 7
- کتاب الاضحیۃ والعقیقۃ(قربانی اورعقیقہ کے مسائل) | فتاوئ : 197
-
کتاب القسمۃ(تقسیم کے احکام) | فتاوئ : 5
-
کتاب اللقطۃ واللقيط(گری پڑی چیزيابچےکے متعلق احکام) | فتاوئ : 18
- کتاب الایمان والنذور(قسموں اورمنت کے احکام) | فتاوئ : 146
- کتاب القصاص والحدود والدیۃ | فتاوئ : 58
-
کتاب السیروالجہاد | فتاوئ : 2
- کتاب القضاء | فتاوئ : 19
-
کتاب الوکالۃ | فتاوئ : 40
-
کتاب الغصب | فتاوئ : 3
- کتاب الجنایات | فتاوئ : 34
- کتاب الوقف | فتاوئ : 316
-
کتاب الحظروالاباحۃ(حلال وحرام کے احکام) | فتاوئ : 1155
- کھانے پینے کے احکام
- لباس کے احکام
- حجاب کے احکام
- بالوں کے احکام
- زیب وزینت کے مسائل
- ولیمہ کے مسائل
- ناموں کابیان
- ختنہ کابیان
- حلال وحرام کمائی کے مسائل
- علاج معالجہ اوردواؤں کے احکام
- دم ،تعویذاورذکرواذکارکے مسائل
- سلام اورمصافحہ کے مسائل
- تصاویرکے مسائل
- لہولعب،کھیل کود اورمزاح کے مسائل
- شعروشاعری کے مسائل
- جانورپالنے کے احکام
- دیگرمتفرق مسائل
- صدقات نافلہ
-
کتاب الوصیۃ | فتاوئ : 32
- کتاب الفرائض(میراث کے مسائل) | فتاوئ : 374
-
کتاب الشہادۃ (گواہی کے احکام) | فتاوئ : 18
-
کتاب الماذون | فتاوئ : 1
سوال پوچھیں
اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے
سوال پوچھیں