بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

لاگ ان 08/09/2026

دارالافتاء

 

ایک تھن خراب ہونے کی صورت میں بکری کی قربانی


سوال

ہم نے قربانی کے لئے ایک بکری خریدی ہے جس کا ایک تھن خراب ہے جس میں دودھ نہیں آتا اور ایک تھن ٹھیک ہے ، تو کیا اس پر قربانی جائز ہے یا نہیں؟

جواب

 واضح رہے کہ اگر بکری کا  ایک تھن بالکل سوکھ  جائے ، یا اس کا ایک تھن نہ ہو، یا  تھن کٹا ہوا ہو، یا تھن سے دودھ اترنے کی صلاحیت ختم ہو تو اس بکری کی قربانی جائز نہیں ، لیکن اگر تھن میں دودھ  اترنے کی صلاحیت موجود ہو، صرف کسی وجہ سے اس میں سوجن ہو تو یہ عیب نہیں ۔لہذا صورت مسئولہ  میں جب کہ بکری کا ایک تھن خراب ہےاوراس میں دودھ نہیں آتا  توایسی بکری کی قربانی جائز نہیں ۔

 

 ‌وفي ‌الشاة ‌والمعز ‌إذا ‌لم ‌يكن ‌لهما ‌إحدى ‌حلمتيهما ‌خلقة ‌أو ‌ذهبت ‌بآفة ‌وبقيت ‌واحدة ‌لم ‌يجز، ‌وفي ‌الإبل ‌والبقر ‌إن ‌ذهبت ‌واحدة ‌يجوز۔(ردالمحتار على الدرالمختار،كتاب الأضحية،ج:6،ص:325)


فتویٰ نمبر : 10469/297/321

دارالا فتاء جامعہ عثمانیہ پشاور



تلاش

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے یہاں کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے

سوال پوچھیں